میرا شہر میرے لوگ کا 22 اپریل کو ادبی اجلاس و مشاعرہ ادارے کی جانب سے ڈاکٹر ماجد داغی کا خیرمقدم۔


حیدر آباد - (راست) 19 / ا پریل اداره " میرا شہر میرے لوگ" کا ادبی اجلاس و مشاعرہ بحوالہ یادِ رفتگان بروز چہار شنبہ، بتاریخ 22 / اپریل کو بعد مغرب 7 بجے شام میڈیا پلس میں منعقد ہوگا جس میں عابد علی خان اور محبوب حُسین جگر کو پہلا خراج پیش کیا جائے گا ۔ پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر اعتماد ، جناب ایم اے ماجد ڈائریکٹر فور ٹی وی ، پروفیسر خواجہ ناصرالدین شاداں کالج ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ ، جناب ایم اے واجد ایڈیٹر پیغام ٹی وی ، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر جہانگیر احساس، جناب محبوب خان اصغر مہمانانِ خصوصی و مقررین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ صدر ادارہ جناب صلاح الدین نیز مُدیر " خوشبو کا سفر" خیر مقدمی تقریر کریں گے اور لطیف الدین لطیف ناظم ادبی اجلاس ہوں گے۔ ادبی اجلاس میں گلبرگہ کے ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اجلاس کے فوری بعد مشاعرہ منعقد ہوگا لطیف الدین لطیف نے ادب دوست خواتین و حضرات سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔