تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2026: عوامی رائے عامہ (سروے) کیا کہتی ہے؟
تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) تمل ناڈو میں 2026 کے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر مختلف اداروں کی جانب سے کیے گئے سرویز اور عوامی رجحانات نے ایک دلچسپ اور مقابلہ خیز سیاسی منظرنامہ پیش کیا ہے۔
اہم تاریخیں:
- انتخابات کی متوقع تاریخ: 23 اپریل
- نتائج کا اعلان: 4 مئی
اہم سیاسی اتحاد:
- ڈی ایم کے اتحاد (+DMK)
- اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد (ADMK+)
- تملگا وٹری کزگم (TVK)
وزیراعلیٰ کے لیے عوامی پسند:
- ایم کے اسٹالن:% 40
- اننا دیم ک پاڈی کے پلانی سوامی: %38
- وجے:% 15
سیاسی رجحانات:
- ڈی ایم کے اتحاد کو عوامی سطح پر مضبوط حمایت حاصل ہے، خاص طور پر فلاحی اسکیموں کی وجہ سے۔
- نوجوان ووٹروں میں تملگا وٹری کزگم (TVK) کی طرف جھکاؤ دیکھا جا رہا ہے، جو تقریباً 15-24% ووٹروں کو متاثر کر سکتا ہے۔
سیٹوں کی پیش گوئی (مختلف سرویز کے مطابق):
- Lokpal سروے:
- ڈی ایم کے اتحادDMK+ 181–189
- اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد (ADMK+): 38–42
- TVK: 8–10
- News18 سروے:
- ڈی ایم کے اتحاد DMk+ 113–123
- اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد (ADMK+): 106–116
- TVK: 2–8
- IANS-Matrize سروے:
- ڈی ایم کے اتحاد DMK+ 104–114
- اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد (ADMK+): 114–127
- TVK: 6–12
اکثریت کا ہدف:
تمل ناڈو اسمبلی کی کل 234 نشستوں میں حکومت بنانے کے لیے کم از کم 118 نشستیں درکار ہیں۔
یہ سروے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اگرچہ ڈی ایم کے اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم مقابلہ سخت ہے اور حتمی نتیجہ ووٹروں کے آخری فیصلے پر منحصر ہوگا۔
Comments
Post a Comment