جامعۃ البنات حیدرآباد(قائم شدہ 1988) میں داخلوں کا آغاز۔
حیدرآباد۔20/اپریل(راست)شہر حیدرآباد کا اولین دینی و عصری تعلیم وتربیت کا مرکز، جامعۃ البنات حیدرآباد محتاج تعارف نہیں ہے۔ یہاں اعدادیہ تا فضیلت اور شعبہ حفظ اور ایک سالہ شعبہ تربیت کے علاوہ دیگر دینی جامعات کی فارغات کے لیے ماہانہ اشکالرشپ کے ساتھ شعبہئ تدریب میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ جامعہ میں علوم القرآن،علوم الحدیث، فقہ واصول فقہ، سیرت و تاریخ، عربی زبان و ادب کے ساتھ انگریزی زبان وادب کی تدریس کا نظم ملک کے مشہور و معروف جامعات کے فضلاء و ماہرین تعلیم و تربیت کی زیر نگرانی گزشتہ 38 سالوں سے جاری ہے۔ ساتویں جماعت تا گریجویشن کے معیار تک جامعہ کے تعلیمی مراحل ہیں۔جامعہ کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے الحاق بھی ہے۔ یہاں کی فارغات مانو کے کسی بھی پوسٹ گریجویشن کورس کے لیے اہل ہیں۔ ساتھ ہی عثمانیہ یونیورسٹی کے ایم اے انٹرنس کے لیے بھی یہاں کی فاضلہ اہل قرار دی گئی ہیں۔ نیز یہاں طالبات کو ایس ایس سی و انٹر (ٹاس) کے لیے بھی رہنمائی اور ممکنہ تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ جامعہ میں داخلہ کا معیار کم از کم چھٹی جماعت کامیاب طالبہ ہے جو اردو لکھنے اور پڑھنے سے واقف ہو نیز ناظرہ قرآن روانی سے پڑھ سکتی ہو اسکے علاؤہ کالج کی طالبات کے لیے ایک سالہ شعبہ تربیت بھی قائم ہے۔ داخلے کے لیے تین تاریخیں متعین کی گئی ہیں 25 اپریل، 2مئی اور 20مئی صبح 9تا 12بجے داخلہ ٹسٹ لیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9550210108،
8374426704، 9700164479 پر رابطہ کریں۔
جاری کردہ: انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد
Comments
Post a Comment