مکہ مکرمہ میں ہندوستان سے ملنے والے 19ویں صدی کے قرآنِ کریم کے نایاب نسخے کی نمائش- حرا کلچرل ڈسٹرٹ” عازمین کے لیے ایک نعمت۔
ریاض - کے این واصف : مکہ مکرمہ کے “حِرا کلچرل ڈسٹرکٹ” میں قرآنِ میوزیم میں، ہندوستان سے حاصل ہونے انیسویں صدی کے قرآنِ کریم کے ایک نایاب نسخے کی نمائش جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ نسخہ جامع ہے اور اس کا ڈیزاین ہشت پہلُو ہے۔ اِس نسخے کو باآسانی اٹھایا جا سکتا ہے اور اِس میں جچے تلے فنکارانہ کمال اور جدت کا اِمتزاج ہے۔
نمائش میں رکھا گیا یہ نسخہ، میوزیم کے اُس مشن میں تعاون فراہم کرتا ہے جس کے تحت زائرین کو قرآنِ پاک کی تاریخ اور قرآنی خطاطی کے ارتقا کے بارے میں معلومات مہیا کرنا ہے۔
اِس میوزیم میں دیگر اشیاء کے علاوہ خانہ کعبہ کے دروازے کا ایک نقش بھی نمائش پر رکھا گیا ہے۔
“حِرا ڈسٹرکٹ” کے اِس میوزیم میں زائرین و عازمین حج کے مشاہدے کے لیے تاریخِ اسلام سے جڑی نایاب اشیاء دستیاب ہیں۔
Comments
Post a Comment