وزیر برائے اقلیتی بہبود این. ایم. ڈی. فاروق صاحب کا شکریہ جنہوں نے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کی کمیٹی کے قیام کے لیے کامیاب کوشش کی
"وزیر برائے اقلیتی بہبود این. ایم. ڈی. فاروق صاحب کا شکریہ جنہوں نے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کی کمیٹی کے قیام کے لیے کامیاب کوشش کی........"
سی. عبدالعزیز۔
اسٹیٹ کنوینر
آندھراپردیش اردو ٹیچرس اسوسیشن (اپوٹا)
_______________________
13/04/2026
آندھرا پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے نندیال ضلع میں وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کی کمیٹی قائم کرنے کے لیے وزیر برائے اقلیتی بہبود این. ایم. ڈی. فاروق صاحب کو درخواست پیش کی گئی۔ وزیر موصوف نے فوراً اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سے بات کی، اور ضلع کلکٹر نے فوراً نندیال ضلع میں P.M 15 پوائنٹس کمیٹی کے قیام کے احکامات جاری کیے۔ ضلع کے سینئر صحافی عثمان باشاہ صاحب کو مسلم اقلیتی طبقہ کی جانب سے PM 15 پوائنٹس کمیٹی کا رکن مقرر کرتے ہوئے ضلع اقلیتی بہبود افسر *صبیحہ پروین نے تقرری نامہ حوالے کیا، جو بہت خوشی کی بات ہے۔
ضلع میں PM 15 نکاتی کمیٹی کے قیام کے لیے فوری اقدامات کرنے پر وزیر برائے اقلیتی بہبود این. ایم. ڈی. فاروق صاحب اور اس کمیٹی کو ضلع میں نافذ کرنے کے لیے کوشش کرنے والے ضلع کلکٹر اور ضلع اقلیتی بہبود افسر کا ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ریاستی کنوینر سی. عبد العزیز، ضلع صدر و سیکریٹری شمیم بانو، امجد شریف نے شکریہ ادا کیا۔
ریاست میں صرف کرنول اور نندیال اضلاع میں PM 15 پوائنٹس کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ باقی 24 اضلاع میں بھی PM 15 پوائنٹس کمیٹی قائم کرنے کے لیے ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود این.ایم.ڈی. فاروق صاحب مناسب اقدامات کریں، ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست کی گئی۔
اس دوران اپنے سلسلہ خطاب میں سی. عبدالعزیز نے بتایا کہ مسلم اقلیتی طبقہ کی تعلیمی ترقی، صحت کاملہ کے لےء بنیادی سہولیات مہیا کرنا، اور ایسے اسکول (انگلش، تلگو میڈیم) جہاں پر 25٪ مسلم طلبہ زیر تعلیم ہو 25 ہزار فی مشاہرہ کے طور پر کنٹراکٹ طور پر اردو ٹیچرس تقررات کا یقینی بنانا، مرکزی حکومت کی سرپرستی میں جاری وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام کا اہم مقصد قرار دیا.
Comments
Post a Comment