اپریل 14/ کوموومنٹ آف جسٹس اور محمد علیم الدین فاؤنڈیشن کی جانب سے بیدر میں خون کاعطیہ کیمپ۔


بیدر۔ 12/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری)جناب محمد اسدالدین مینجنگ ٹرسٹی محمد علیم الدین فاؤنڈیشن کی اطلاع کے بموجب امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14/اپریل بروزمنگل صبح 10/بجے تا 5/بجے دن،زچہ بچہ 100بستروالے سرکاری اسپتال، روبرو ضلع پنچایت دفتر اور روبروالامین ڈگری کالج بیدر میں موومنٹ آف جسٹس اور محمد علیم الدین فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی خون کاعطیہ کیمپ منعقد کیاگیاہے۔ جناب اسدالدین نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اِمسال بھی خون کاعطیہ کریں۔ انسانی خون کاایک یونٹ تین جانیں بچاسکتاہے۔ طبی لحاظ سے خون کادینا انسانی مزاج اور انسانی اعضاء کے لئے ہرطرح سے سود مند ہے۔ قرآن مجید میں ایک انسان کے بچانے کو ساری انسانیت کوبچانے سے تعبیر کیاگیاہے۔ یادرکھیں کسی ماں کے آنسو، اس کا رونا بلکنا، اس کے بچے کی جان نہیں بچاسکتالیکن نوجوانوں کابیش قیمت خون اس نوجوان کی جان ضرور بچاسکتاہے۔لہٰذا 14/اپریل کو اپنا خون دینے کے لئے ہمارے نوجوان زچہ بچہ سرکاری اسپتال بیدر تشریف لائیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 7975298728 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ 
تصویر منسلک ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ