بابا صاحب بی آر امبیڈکر٬ کی 135 ویں یومِ پیدائش پر بیدر میں عطیۂ خون کیمپ۔


بیدر : 13/ اپریل(نامہ نگار) بابا صاحب کی 135ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایم ڈی علیم الدین فاؤنڈیشن و موومنٹ آف جسٹس کی جانب سے عطیۂ خون کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ کیمپ 14 اپریل بروز منگل کو 100 بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ، منیار تعلیم (ضلع پریشد دفتر کے بالمقابل) بیدر میں منعقد ہوگا۔کیمپ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا اور دوپہر تک جاری رہے گا۔جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ و منتظمین کے مطابق اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند مریضوں کی مدد کرنا اور سماج میں خدمتِ خلق کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اس کارِ خیر میں حصہ لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ