مکہ میوزیم میں 13ویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے نایاب نسخے کی نمائش۔
ریاض ۔ کے این واصف۔ -
زائرین کی معلومات اور ٹورایزم ڈیولپمنٹ کے نکتہ نظر سے سعودی عرب میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات وغیرہ کے فروغ پر کافی توجہ دی جارہی ہے۔
مکہ مکرمہ کے قرآن کریم میوزیم میں 13ویں صدی ہجری کا ایک انتہائی نایاب قرآن کا نسخہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ جو زائرین مکہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
یہ قدیم نسخہ مسلمانوں کے دلوں میں قرآن پاک کے لیے تعظیم کو ظاہر کرتا ہے اور اسی لیے اس کی خطاطی اور آرائش پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق میوزیم کی رونق بننے والا یہ قدیم مصحف اپنی خطاطی اور آرائشی طرز کے لحاظ سے بے مثال ہے۔
اس میں متن کو سیاہ روشنائی سے تحریر کیا گیا ہے جبکہ مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اعراب لگائے گئے ہیں جو تحریر کے حسن کو دوبالا کرتی ہے۔
آیات کے درمیان وقفوں (فواصل) کو سنہری دائروں کی صورت میں مزین کیا گیا ہے جبکہ صفحات کے اندر متن کو رنگین فریم دیے گئے ہیں۔ فنِ خطاطی میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ نسخہ خصوصی اہمیت رکھتاہے۔
Comments
Post a Comment