ظہیرآباد مسجد اشاعت اسلام میں 12/ اپریل اتوار کو عازمین ضلع سنگاریڈی 2026 کےلئے حج تربیتی کیمپ۔
ظہیر آباد. /5/ اپریل(نمائندہ)معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ انجنئیر محمد شہباز الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مقامی جماعت کے زیر اہتمام عازمین حج ضلع سنگاریڈی 2026 کے لئے ایک نصف یومی حج تربیتی کیمپ بعنوان "مناسک حج وعمرہ وزیارت مدینہ" بذریعہ پروجیکٹر بتاریخ 12/اپریل بروز اتوار بوقت 10:30 بجے دن بمقام مسجد اشاعت اسلام متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ خان محلہ ظہیر آباد منعقد ہوگا جس کو ڈاکٹر و مولانا محمد رفیع الدین فاروقی ماہر حج ٹرینر واسلامک اسکالر حیدر آباد بذریعہ پروجیکٹر خصوصی خطاب
فر مائیں گے مقامی مقررین کے بھی خطابات ہونگے خواتین کے لئے بھی معقول نظم رہے گا اور شرکاء کے لئے ظہرانہ کا نظم رہے گا امیر مقامی محمد قیصر غوری نے عازمین حج اور معززین شہر سے وقت مقررہ پر شرکت واستفادہ کی خواہش ہے تفصیلات کے لئے اس نمبرپر 9705849297 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔۔۔
Comments
Post a Comment