بیدر میں 11 اپریل کو کارنجا متاثرین کا احتجاج - بسواراج دیشمکھ ،لکشمن دستی، ڈاکٹر ماجد داغی اور پروفیسر آر کے ہوڑگی و دیگر کی حمایت۔
بیدر 10 / اپریل (راست) کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر بسواراج دیشمکھ اور صدر ڈاکٹر لکشمن دستی و ڈاکٹر ماجد داغی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع بیدر کے کارنجا آبپاشی منصوبے کے لیے زمین دینے والے کسانوں کے جائز مطالبات کی فوری یکسوئی عمل میں لائیں ۔
وزیر اعلیٰ ریاست کرناٹک مسٹر سدرامیا کے 11 اپریل 2026 کو بیدار کے دورے سے قبل، کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی نے بیدر میں کارنجا کسانوں کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے جو ان کے مطالبات کی تکمیل میں سرعت پیدا کرنے کی ایک اپیل ہے ۔
بسواراج دیشمکھ ، ڈاکٹر لکشمن دستی اور ڈاکٹر ماجد داغی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 11 اپریل کو ہونے والی تحریک میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔
دیگر عہدیدارانِ کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی پروفیسر آر کے ہڑگی، پروفیسر بسواراج کمنور ، ڈاکٹر بسواراج گل شیٹی، مسٹر منیش جاجو، ڈاکٹر گاندھی جی مولکیرے اور جناب اسلم چونگے نے بھی مذکورہ احتجاج کی بھرپور حمایت کے ساتھ عوام الناس سے اپیل کی ہے وہ کارنجا متاثرین کے جائز مطالبات کی یکسوئی کے لئے مقرر احتجاج میں حصہ لیں ۔
Comments
Post a Comment