نعت۔ ازقلم : عبدالبصیر،اورنگ آباد،۔(ڈاکٹر اقبال اردو ہائی اسکول، عنبڑ۔)


نعت۔ 
ازقلم : عبدالبصیر،
اورنگ آباد،۔
(ڈاکٹر اقبال اردو ہائی اسکول، عنبڑ۔)


عرش جب تکتا رہا آپ کی بالائی کو 
کیسے سمجھے گا بشر آپ کی اونچائی کو 

نام کیا دوں میں تری قوت گویائی کو
دیکھنا حشر میں تو ان کی توانائی کو 

علم کل تیرے سمندر کا ہے جب اک قطرہ 
کون پھر ناپے تیرے علم کی گہرائی کو

حوصلہ پست ہو پھر کیوں سر محشر میرا 
شافع حشر ہے جب حوصلہ افزائی کو

ظلم جس نے بھی کیا خود پہ وہ جائے طیبہ 
پیش دربار کرے اپنی پشیمائی کو

تاج شاہی سے نہیں مجھ کو کوئی بھی مطلب 
صاف کرنا ہے مجھے دل پہ جمی کائی کو


میرا میزانِ عمل جب رہے خالی اے بصیر
حامی و ناصر ہے وہ ذات شکیبائی کو

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔