Posts

Showing posts from February, 2025

اریور شہر تملناڈو پنچایت یونین مسلم پرائمری اسکول کا صد سالہ جلسے کا انعقاد۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) 27 فروری 2025 پنچایت یونین مسلم پرائمری اسکول اریور میں ایک عظیم الشان صد سالہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مرد اور عورتیں شرکت کےء. جلسے کی صدارت زون چار کے پر سیڈنٹ اور 58 وارڈ کے ممبر وینکٹیسن نے کی جلسے کا آغاز جناب نور الامین صاحب امام مسجد جامعہ اریور کے قراءت سے ہوا۔  میر مدرس جناب یم عبدالرحیم صاحب نے استقبال کیا. بطور مہمان خصوصی نند کمار MLA حلقہ انیکٹ تملناڈو اور امیر ملت جناب حاجی وی کے عبدالعلیم صاحب صدر ویلور مساجد اسوسییشن شرکت کے جناب محترمہ یاسمین صاحبہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی جناب ایم شاہجہان صاحب نے انا نونسری کی خدمت انجام دی. جناب پٹیل کے ایس غوث باشاہ صاحب متولی جناب پی ایم زکریا صاحب کے ایس رسول صاحب سیکرٹری مدرسے محمدیہ ،ار یور، جناب ناصر الدین BEO اردو رینج ویلور اور جناب یس محمد عباس ننبرگل ٹرسٹ ان تمام کی موجودگی میں جلسہ کا انعقاد ھوا.اسکول جب سے شروع ہوئی اس دن سے لے کر اج تک یعنی 105 سال کی رپورٹ پیش کی کئی.اردو تمل اور انگریزی زبانوں میں تقریریں نعت بہت حسن کے ساتھ طلبہ نے پیش کیا. ا...

رحمانی اُردو ہائی اسکول پونے میں سائنس نمائش 2025 کا شاندار انعقاد۔

Image
پونے : (ارباز پٹھان) رحمانی اردو ہائی اسکول اور شمش الدین انعامدار اردو پرائمری اسکول میں سائنس نمائش 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں 30 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور جدید اور تخلیقی ماڈلز تیار کیے۔ تقریب کی خاص مہمان محترمہ انواری میم تھیں، جبکہ دیگر تدریسی عملہ، جن میں مبینہ میم، گلفام میم، شبانہ میم، اور ارباز پٹھان سر شامل تھے، نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کی نظامت (اینکرنگ) عنابیہ نے کی، جبکہ آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ نے دیگر انتظامی امور میں مدد فراہم کی۔ آخر میں اربار پٹھان سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ، اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور سائنس کے میدان میں طلبہ کی دلچسپی اور مہارت کو سراہا۔ یہ نمائش طلبہ کے لیے سیکھنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔

اقرا شاہین اردو اسکول میں یومِ مراٹھی زبان کا یوم منایا گیا۔

Image
 جلگاؤں : (فرحان) 27 فروری کو اقراء شاہین اردو اسکول میں یومِ مراٹھی زبان منایا گیا۔ یومِ مراٹھی زبان ہر سال 27 فروری کو منایا جاتا ہے، جو مہاراشٹر کے مشہور و معروف شاعر وشنو ومن شرواڈکر عرف کسوماگراج کی یوم پیدائش ہے۔ یومِ مراٹھی منانے کے لیے، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مراٹھی ڈپارٹمنٹ نےایک خاص پروگرام منعقد کیا جس میں انیسہ خان اور ترنم شیخ نے اس دن کی اہمیت، یہ دن کیوں منایا جاتا ہے اس پر اسکول کے بچوں کو معلومات بتلائی۔ اسکول کے ندا فاطمہ، رخسار بی، محمد علی، ایلن پٹیل نے تقریریں کیں، علیشبا پروین، نمیرا شاہ نے مراٹھی گیت گائے، اور مختلف طلباء نے مراٹھی زبان سے متعلق چارٹ بنائے۔    پروگرام میں اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر برکت شیخ، عتیق شیخ، مہرنیسہ خان، کوثر خان، منظور سید، رفعت شیخ اور دیگر موجود تھے۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اسکول کے پرنسپل شری قاضی ضمیر الدین نے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ضلع پریشد اردو اسکول اسلام پور میں ساتویں جماعت کا الوداعی جلسہ٫ سالانہ تقسیم انعامات٫اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح۔

Image
اسلام پور (انیس مومن) اسلام پور کی ضلع پریشد اردو اسکول میں ساتویں جماعت الوداعی جلسہ، تقسیم انعامات آور کمپیوٹر لیب کا افتتاح سا نگلی کے مشہور کیریئر کونسلر اور پلیسمینٹ آفیسر پروفیسر توحید مجاور کے دستِ مبارک سے اور حاجی مبارک ابوشے کی زیرِ صدارت کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مبین مومن ،کیندر پرمکھ پوپٹ راؤ جا دھو ، اُردو شکشن وستار ادھیکا ری فاروق مومن تھے ۔حکومت مہاراشٹر کے شعبے تعلیم کی جانب سے ملے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی سینٹر کا بھی افتتاح مہمانوں کے ہاتھوں کیا گیا۔ ہر مقابلے نے اول تا سوّم آنے والے طلباء و طالبات کو ٹرافی،certificate اور نشاط اُردو لائبریری اسلام پور کی جانب سے ہر ایک کو ایک کتاب دےکر ہمت افزائی کی گئی۔۔۔۔پروگرام نیمیں طلباء والدین کثیر تعداد میں حاضر تھے۔ صدر مدرس الطاف مومن۔ٹیچر لبنٰی مومن۔ یاسمین مجاور، عافیہ صدیقی ،یاسمین سندے ،اور دیگر سبھی اسٹاف نے پروگرام کامیاب بنانے میں کوششیں کی۔

"پانگل اسکول کے طالب علم نے بنائی بیٹری اور سولر سے چلنے والی سائیکل"۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) شہر شولاپور کی تاریخی اور مشہور و معروف اسکول "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کی ساتویں جماعت کے طالب علم "عبداللہ عمران منگلگری" نے بیٹری اور سولر سے چلنے والی سائيکل بنانے کہ کارنامہ انجام دیا۔  پانگل کے اس ہونہار طالب نے ایک مقابلے میں انعام کے طور پر ملی اپنی سائيکل کو شمسی توانائی کے استعمال سے محض نو ہزار روپے کے خرچ سے ایک ٹو - ان - ون ہائیبریڈ سائیکل بنائی ، جو سولر اور بیٹری سے چلتی ہے۔ اس طالب علم نے یہ سائيکل بنا کر ایک حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ يہ سائيکل بغیر پیڈل چلائے ، آرام اور آسانی سے چل سکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس سائیکل میں ڈیجیٹل اِسپیڈو میٹر، سینٹرل لاک سسٹم، جی پی ایس، وائیس کنٹرول اور نیٹ ورک کنٹرول جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ سائیکل بیٹری سے 25 مربع تک ، اور توانائی سے سارا دن چل سکتی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ عبداللہ نے اس سائیکل کے تجربے پر صرف 9,000 روپے خرچ کیے ہیں۔ عبداللہ کی کوشش ہے کہ وہ یہ سائيکل اور بھی کفایتی بناسکیں۔        اس ہونہار طالب...