Posts

Showing posts from June, 2024

درخت لگانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Image
شولاپور (آفرین پیرمپلی) درخت لگانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‌ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی کے پیشِ نظر الخیر فانڈیشن شولاپور کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر الخیر فانڈیشن کے اظہر گدوال، اظہر بیسکر، محسن صابنگر، ابو ریحان سید، عرفان ڈوکا ساتھ ہی ساتھ مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ اکرام اشفاق منیار، سمیر شیخ، نبی لال شیخ، محمد جاوید تاڑے، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، سمیر کمیشنر، یونس بالگی، بابو چیکاٹے موجود تھے۔ راشٹریہ ہریت سینہ کے نگران کار محمد درخت لگانا ہم سب کی ذمہ داریعرفان ڈوکا نے درخت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

صفر کا سفر۔ از قلم ___ آفرین عبدالمنان شیخ شولاپور۔

Image
صفر کا سفر۔  از قلم ___ آفرین عبدالمنان شیخ شولاپور ریاضی کا مضمون ایک وسیع سلطنت ہے۔ اس کی سرحدیں لامحدود ہیں اور صفر کا ہندسہ ان تمام نمبروں پر حکومت کرتا ہے۔ ریاضی کا مضمون انسانی زندگی کے آغاز سے ہی کسی نہ کسی شکل میں چلا آ رہا ہے۔ اس کی عمر باقی تمام مضامین کی عمر سے زیادہ ہے۔ یہ واحد مضمون ہے جو حقائق، سچائی اور قدرتی اعداد کی تعلیم پر مبنی ہے۔ ریاضی میں (1,2,3,4,5,6,7,8,9) قدرتی اعداد کہلاتے ہیں۔ ریاضی میں صفر کا ہندسہ انسانی ایجاد ہے۔ یہاں یہ جاننا ضروری ہے  کہ صفر کا لفظ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب 'خالی '  ہوتا ہے۔  ریاضی کی تعلیم میں (1,2,3,4,5,6,7,8,9) ہندسے  کہلاتے ہیں۔ ان کو عام زبان میں اعداد بھی کہتے ہیں۔ صفر ہندسہ بھی ہے اور عدد بھی ہے۔ صفر کسی ہندسہ کو نمبر بنا دیتا ہے۔ مثلاً جب یہ کسی ہندسہ کے دائیں طرف لکھا جائے تو وہ ایک نمبر بن جاتا ہے، مثلاً 50 ,40 ,30 ,20 ,10 نمبر ہیں۔ اگر صفر بائیں طرف لکھا جائے تو وہ ہندسہ، ہندسہ رہتا ہے عدد نہیں بنتا۔ مثلاً 05 ,04 ,03 ,02 ,01 اس صورت میں 1 ,2 ,3 ,4 ,5 کی قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اسی...

خاندیش اسٹار ایوارڈ کمیٹی کی جانب سےجہاں آراء پٹیل کو آدرش شکشک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پریس ریلیز نوٹ:  خاندیش اسٹار ایوارڈ کمیٹی کی طرف سے "آدرش ٹیچر ایوارڈ 2024" کی تقسیم کی تقریب جلگاؤں میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پٹیل جہاں آرا عبدل مناف کو ان کی کامیابیوں کے لیے "ماڈل ٹیچر ایوارڈ" سے نوازا گیا ۔ پٹیل جہاں آرا 25 سال سے تعلیم کے شعبے میں کام کر رہی ہیں ۔ وہ کئی سالوں سے تعلیمی اور سماجی کاموں میں شامل رہے ہیں ۔ پٹیل جہاں آرا ایک اردو اسکول کی انچارج پرنسپل بھی ہیں ۔ پٹیل انگریزی میں گریجویٹ ہیں ۔ ان کے پاس انگریزی میں 25 سال کا تجربہ ہے ۔ پٹیل اپنے اسکول میں باقاعدہ ہیں ۔ وہ ہمیشہ طلباء کی تعلیم میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔ پٹیل کو خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم میں دلچسپی ہے ۔ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر کسی لڑکی کو اس طرح سے تعلیم دی جائے تو سماج خود بخود ترقی کرے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں تعاون کیا ہے ۔ پٹیل جہانارا مرحوم حاجی عبدل مناف عبدل مجید کی بیٹی ہیں ، جو اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج ، ییولا ، ناسک ضلع کے سابق ہیڈ ماسٹر تھے ۔ وہ حاجی گلاب نور محمد پٹیل کی بہو ہیں...

سعدیہ فاطمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کو اُردو اکیڈمی جدہ سعودی عرب سے ایک اور ایوارڈ۔

Image
ناندیڈ: (نامہ نگار) 22 جون 2024 کو اُردو اکیڈمی جدہ ۔۔ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام مدینہ ایجوکیشن سینٹر قریب حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد ایک پروگرام ,, جلسہ تقسیم گولڈ مڈل و توصیفی اسناد ،، کا انعقاد عمل میں آیا ، جو برائے تلنگانہ سرکاری اسکولس اُردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپرس ، کے لئے رکھا گیا ، جس میں بیسٹ ٹیچرس ، بیسٹ اسکول ، بیسٹ ایچ ایم کے ایوارڈز بھی دئیے گئے ، اس کے علاوہ  بیادگار مشہور شخصیات کے ایوارڈ بھی دئیے گئے ، جس میں ناندیڑ کی جانی مانی شخصیت ,, باسط علی خان ، سی آئی ڈی پولیس سب انسپکٹر مرحوم ایوارڈ بھی رکھا گیا ، جو کہ وقار آباد کی ثمرین خانم محمد افتخار الدین گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول تاندور کو دیا گیا ، جسے باسط علی خان کی دختر سعدیہ فاطمہ خان اور فرزند شعیب علی خان پرویز کے ہاتھوں سے دیا گیا ، ان کے خاندان کے کئی افراد وہاں موجود تھے ، تمام خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری سعدیہ فاطمہ ناندیڑ کو سونپی گئی تھی ، بہت بہترین انداز اور بہت خوب صورتی سے پروگرام کو چلایا گیا ، سعدیہ فاطمہ کی صلاحیتوں پر ایک بار پھر ,, اُردو اکیڈمی جدہ سعو...

بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول شولاپور میں ہمارے طلباء ہماری ذمه داریاں۔ پروگرام کا انعقاد۔

Image
شولاپور: نامہ نگار(آفرین پیرمپلی) طالبات ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ عنوان کے تحت یونیورسل I.A.S. اکیڈمی کے صدر جناب عبدالواحد سر نے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی طالبات کی رہنمائی فرمائی۔   اس پروگرام میں بارھویں جماعت کی طالبات سے مخاطب ہوتے ہوۓسر نے کہا کسی بھی قوم وملت کسی بھی خاندان کی ترقی کا دارو مدار اور عروج کا انحصار طلباء ہیں۔ ادارے ہذا کا مقصد آپ بیان کرتے ہوئے فرمایا ہمارا فوکس، ہمارا مشن، ہمارا مقصد انھیں جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق نئی سوچ دینا۔ انھیں موجودہ تعلیم کی دنیا میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس سے آگاہ کرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ طالبات کو انفارمیشن ٹکنالوجی سے جوڑنا ، انھیں مقابلہ جاتی امتحانات سے جوڑنا۔ انھیں آسمان کی بلندی دینا۔ انھیں نوکری مانگنے والا نہیں بلکہ نوکری دینے والا بنانا۔ 7-8 برسوں میں ان کے ماں باپ انھیں لینے کے لیے Airport پر آنے چاہئیں۔ یہ بڑا مقصد ہے، بڑی پلاننگ ہے، بڑا خواب ہے ۔ اور یہ نا ممکن نہیں ۔ ..اللہ تعالیٰ نے انہیں فاتح بنایا۔ اللہ نے انہیں غالب بنایا ہے۔ ...

باغوان سماج بہو اُدّیشیہ سنستھا ، بارشی کی جانب سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں کامیاب طالب علموں کا شاندار تہنیتی جلسہ۔

Image
 بارشِی : (نامہ نگار) - 23/6/2024 : بارشی میں "باغوان سماج بہو اُدّیشیہ سنستھا ، بارشی" کی جانب سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں اپنی اپنی اسکولوں میں اول نمبر آنے والے , اسکے علاوہ باغبان جمیعت سے تعلق رکھنے والے سبھی کامیاب طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی جلسہ بمقام "زم زم فنکشن ہال ، بارشی"میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مُصطفٰی چودھری صاحب نے کی ۔ جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، جناب ابراہیم ساچے سر ، ڈاکٹر مولانا شیخ صاحب ، ڈاکٹر تسمیہ شیخ صاحبہ ، محترمہ رضیہ علی شير باغبان صاحبہ ( کارپوریٹر)،  محمّد الٰہی باغبان سر ، فاروق باغبان سر، عثمان غنی ييڈشيکر صاحب ، عرفان باغبان صاحب ، مظفر صاحب، زبیر صاحب کے علاوہ بارشی باغبان جمیعت کے دیگر اراکین ، عہدیداران ، سرپرست خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔    اِس موقع پر مہمانوں کے دستِ مبارک باغبان جمیعت کی تمام ہونہار طلباء و طالبات کو گل ، تحايف ،اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نے تمام طلبا...

برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کو فور لین کرنے سے متعلق مرکزی وزیر مملکت رخشاتائ کھڈسے کا مطالبہ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مرکزی وزیر مملکت رخشاتائی کھڈسے نے دہلی میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور برہان پور انکلیشور قومی شاہراہ کے لیے اصل راستہ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی کنٹریکٹر کی بھی شکایت کی کہ وہ اس سڑک کی دیکھ بھال اور مرمت و تعمیر کا کام فوری شروع کرے۔فور لین سڑک کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول سے متعلق گزٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مکتائ نگر تعلقہ سے سڑک کو گزرنے کی تجویز نے راویر تعلقہ کے باشندوں کو ناراض کردیا ہے۔ اس لیے سڑک کا پرانا راستہ ہی استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام کے لیے 61 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی کام سست رفتاری سے چل رہا ہے یا رکا ہوا ہے۔ رخشاتائی کھڈسے نے گڈکری سے کہا کہ اگر سڑک کی مرمت و تعمیر فوری طور پر شروع نہیں کی گئی تو ٹھیکہ دار کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے تبدیل کر دے وزیر نتن گڈکری نے ان مطالبات پر فوری کاروائی کرنے کا وعدہ کیا۔

احساسِ کمتری. مصنف : سراج الدین نلا مندو ۔(معلم : پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری سکول نمبر ۱۰, پنویل مہا نگر پاليكا ، رائے گڑھ۔)

Image
احساسِ کمتری.  مصنف : سراج الدین نلا مندو ۔ (معلم : پیر کرم علی شاہ اردو پرائمری سکول نمبر ۱۰, پنویل مہا نگر پاليكا ، رائے گڑھ۔) السلام علیکم قارئین۔ آج کے جدید دور میں میں انسانوں کو روٹی کپڑا اور مکان آسانی سے مل جاتا ہے، مگر نوکری نہیں ملتی۔ ایسا کیوں؟  جہاں تک میں سمجھتا ہوں، آج کے دور کے انسان ایسی نوکری کر رہے ہیں جن میں اُنہیں بلکل بھی دلچسپی نہیں ہے، بس گھر کی ذمےداریاں اور بچوں کی بہتر تربیت ہو سکتے اسلئے نوکری کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے وہ خود احساسِ کمتری میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں، اور یہ درد و تکلیف اٹھانے کے بعد اچانک سے دل کا دورہ پڑنے اور سنگین بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نوکری نہ ہونے کی وجہ سے آج کے نوجوانوں میں کام کرنے کی قابلیت تو ہے لیکن کام کے مواقع فراہم نہیں ہو رہے، اور کام نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی شادیاں بھی نہیں ہو پارہی ہیں۔ جسکی وجہ سے غیر ضروری معاملات سماج میں سامنے آیا رہے ہیں، جسکی روک تھام کا صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے، نوکری۔ اگر نوکری نہیں تو مستقبل نہیں، نوکری نہیں تو شادی ہونے میں بھی بہت مشکلات پیش آتی ہیں، لڑکی ہو تو ...