ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن نگر موہول کانئی تعلیمی سرگرمی کے تحت کنورزیشن اور اوپن ہاؤس پروگرام بڑے جوش و خروش سے منعقد کیا گیا۔
موہول (راست) ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، گلشن نگر، موہول (ضلع سولہاپور) میں تعلیمی سال 2025-2026 کے تحت ایک نئی اور منفرد تعلیمی سرگرمی کے طور پر Convocation اور Open House پروگرام بتاریخ 1/5/2026 نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں طلبہ، سرپرستوں اور علاقے کے معزز شہریوں کی نمایاں شرکت رہی۔
پروگرام کے آغاز میں مختلف تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں اسناد (سرٹیفکیٹس) دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس Convocation تقریب سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوئی اور انہیں مستقبل کی راہ میں آگے بڑھنے کی ترغیب ملی۔
Open House سرگرمی کے دوران سرپرستوں کو طلبہ کی تعلیمی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر ایاز بھائی سرخی اور تمام اساتذہ نے طلبہ کی پڑھنے، لکھنے، حسابی مہارت اور ڈیجیٹل تعلیم میں ترقی کے حوالے سے رہنمائی کی۔ سرپرستوں نے اسکول کی جدید سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں اسکول کی مختلف سرگرمیوں جیسے ڈیجیٹل ایجوکیشن، اردو پڑھائی مہم 3.0، محلہ لائبریری، مسابقتی امتحانات کی تیاری، سائنسی پروجیکٹس، مصوری اور تحریری سرگرمیوں کو پیش کیا گیا۔ طلبہ کے تیار کردہ پروجیکٹس اور فن پاروں کی نمائش پروگرام کا خاص مرکز رہی۔
پروگرام کے اختتام پر تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے مفت داخلہ شروع ہونے کا اعلان کیا گیا اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ منفرد تعلیمی سرگرمی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوئی اور اسکول کی ترقی کا ایک نیا مرحلہ ظاہر کرتی ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے انصاری محمود سر، بانگی میڈم اور رضیہ باگلکوٹے میڈم نے خصوصی محنت کی۔
Comments
Post a Comment