حیدرآباد میں منعقدہ عالمی مشاعرے میں ڈاکٹر رفیق سوداگر یادگیر بطور شاعر مدعو۔
یادگیر : 30-اپریل (نامہ نگار ):- کل ہند داغ دہلوی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ساتواں عالمی مشاعرہ دو مئی بروز ہفتہ شام سات بجے اردو مسکن روبرو چو محلہ پیالس خلوت حیدرآباد میں منعقد ہے،جس میں ڈاکٹر رفیق سوداگر یادگیر بطور شاعر مدعو کئے گئے ہیں۔ اس مشاعرے میں یو اے ای، کویت،مسقط اور دیگر ممالک کے علاوہ فیض آباد، علی گڑھ، آگرہ، حیدرآباد سے منتخب شعراء اپنا اپنا کلام سنائیں گے، اس مشاعرے کی نگرانی سید مسکین احمد حیدرآباد فرمائیں گے،لطیف الدین لطیف مشاعرے کے کنوینر ہیں جبکہ شیخ نعیم اور ڈاکٹر صدر الدین شاہد معاونین ہیں۔
Comments
Post a Comment