تمل ناڈو کے وزیر اعلی جوسف وجے نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ کامیابی سے حاصل کر لیا۔


تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) تمل ناڈو اسمبلی میں آج پیش کیے گئے اعتماد کے ووٹ میں وزیرِ اعلیٰ نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔ حکومت کے حق میں 144 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ مخالفت میں 22 ووٹ پڑے۔ اس کے علاوہ 5 اراکین نے ووٹنگ سے غیر حاضر یا غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے صرف 118 ووٹ درکار تھے، جبکہ حکومت نے اس سے کہیں زیادہ حمایت حاصل کرتے ہوئے اپنی مضبوط پوزیشن ثابت کر دی۔
: اسمبلی میں وزیراعلیٰ وجے نے کہا کہ جو جماعتیں صرف اقتدار حاصل کرنے کے مقصد سے اتحاد کرتی ہیں، وہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتیں۔
وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں سب سے اہم عوام کا اعتماد اور فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت صرف اقتدار کے حصول کی نیت سے چلائی جائے تو وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی اقدامات ہی ایک مضبوط حکومت کی پہچان ہیں۔
وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی میں موجود تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ریاست کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے متحد ہوکر کام کریں۔

Comments