آؤ ! اردو سیکھیں (2026)" کتاب کا رسمِ اجرا واقعی اردو زبان کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق۔
آؤ ! اردو سیکھیں (2026)"
کتاب کا رسمِ اجرا واقعی اردو زبان کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق۔
1. تقریب کی تفصیل: یہ رسمِ اجرا آج سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون و انصاف جناب این۔ ایم۔ ڈی۔ فاروق صاحب، حکومتِ آندھرا پردیش کے مشیر جناب ایم۔ اے۔ شریف صاحب، اور آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے چیئرمین جناب محمد فاروق شبلی صاحب شریک تھے۔
2. کتاب کی اہمیت: یہ کتاب اردو اکیڈمی کے 50 سالہ سفر کا تاریخی سنگِ میل ہے۔ چیئرمین محمد فاروق شبلی صاحب کی قیادت میں اسے ریاست بھر میں متعارف کرایا گیا، جس سے اردو سے محبت کرنے والوں میں نیا جوش پیدا ہوا ہے۔
3-کتاب کی تدوین :- پروفیسر قاسم علی خان، افتخار جمال، عبدالغنی کونین، سی. عبدالعزیز، ستار فیضی، محمود، عبدالقدیر ان سات حضرات نے او، اردو سیکھیں کتاب کو مرتب کیا..
4. حکومتی تعاون : چیف منسٹر جناب این۔ چندرابو نائیڈو صاحب کی توجہ سے اردو کو آندھرا پردیش میں دوسری سرکاری زبان کے طور پر نمایاں مقام حاصل ہے..
یہ اقدام اردو زبان کے تحفظ اور ترقی کی طرف ایک قابلِ ستائش قدم ہے۔ تقریب کے آخر میں کتاب کو مرتب کےء حضرات کی وزیر فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق صاحب کے ہاتھوں جوش و خروش سے تہنیت پیش کی گئی ہے.
Comments
Post a Comment