الیاس سر 20 مئی کو حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
بھساول (صلاح الدین ادیب) دردمند فاؤنڈیشن فیض پور کے روح رواں الیاس شیخ اصغر سر اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کمیٹی کی آخری پرواز میں 20 مئی 2026 کو حج کے لیے روانہ ہوں گے۔
آج بروز جمعہ بھساول میں دوست احباب، عزیز و اقارب نے الیاس سر کی گل پوشی کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق میونسپل کونسلر حاجی صابر شیخ، صحافی صلاح الدین ادیب، خواجہ حفیظ، اور دیگر معززین موجود تھے۔
Comments
Post a Comment