ریاستی سطح پر لاتور ضلع کے 18 اساتذہ کی ٹریننگ آف ٹرینرز تربیت کامیابی سے مکمل۔۔۔


لاتور (محمد مسلم کبیر):لاتور ضلع کے 18 اساتذہ نے جماعت دوم، سوم اور چہارم کے لیے منعقد ریاستی سطح کی ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ یہ تربیت 08 تا 10 مئی 2026 کے دوران آتما ملک تعلیمی سنکُل پونے میں نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔
نئے نصاب کے مؤثر نفاذ کے لیے ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے اس تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ (DIET) لاتور کی طرف سے 18 منتخب اساتذہ کو ریاستی سطح پر سہولت کار کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
اردو میڈیم کے لیے سہولت کار اساتذہ میں،محمد عارف محمد اسماعیل، ریاض احمد عبدالرحمن نچلکر، ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین،عمران احمد جواد احمد، سید حسام الدین منہاج الدین، پٹھان فرحانہ شیر خان،اور مراٹھی میڈیم کے لیے سہولت کار اساتذہ میں، انیل جادھو، سچترا جادھو، بسویشور تھوٹے، بلبھیم گائیکواڑ، سنیل کمار ساتپوتے، نابدے ششیکانت، پرمیشور شرنگارے، جیوتی ونجے، انیل بیرادار، انجلی سوامی، ورشا مسکاواڈ، سوریہ کانت بوئنواڈ، وجئے راؤت، بھیما شنکر سوامی شامل ہیں ۔
ان تمام اساتذہ نے نئے نصاب کے مطابق تدریسی طریقوں، جائزہ و جانچ کے جدید طریقوں اور طلبہ مرکز تعلیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی مطالعہ کیا۔
اس سال قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ریاست میں اسکولی نصاب میں وسیع تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور تعلیمی سال 2026-27 سے جماعت دوم، سوم، چہارم اور ششم کی نئی درسی کتابیں نافذ کی جائیں گی۔مہاراشٹر راجیہ پاٹھیہ پستک نرمتی و ابھیاس کرم سنشودھن منڈل پونے (بال بھارتی) کی جانب سے یہ کتابیں شائع کی گئی ہیں۔
نئے نصاب کے مطابق بال بھارتی، ریاضی، My English Book اور جنرل سائنس کے مضامین کی جدید کتابیں طلبہ کو دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح انگریزی میڈیم کے لیے “شیکو مراٹھی آنندانے” اور دیگر میڈیم کے لیے “کرو میتری مراٹھی شی” یہ مراٹھی مضمون کی کتابیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
ان تربیت یافتہ اساتذہ کو ڈاکٹر ماروتی سلگر، ڈاکٹر جگن ناتھ کاپسے نیز ادھی ویکھیا تا انیل جادھو اور گھنشام پاؤل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا۔
اس تربیت کے حصول کے بعد یہ تمام سہولت کار اپنےضلع کے اساتذہ کو مزید باصلاحیت بنانے او ر طلبہ کو معیاری، جدید اور طلبہ مرکز تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جلد ہی ضلع اور تعلقہ سطح کی تربیت کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Comments