مہاراشٹر میں 12ویں جماعت کے نتائج مؤخر کرنے کا مطالبہ، نیٹ سے قبل اعلان پر اساتذہ کی تنظیم (اے۔بی۔یو۔ایس۔ایس) کی تشویش امراوتی ڈیویژن صدر عمیر خان کا مطالبہ۔


امراوتی (راست) مہاراشٹر میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے وقت کے حوالے سے اساتذہ کی تنظیم اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ( امراوتی ڈویژن ) کی جانب سے ریاستی تعلیمی بورڈ महाराष्ट्र राज्य माध्यमिक व उच्च माध्यमिक शिक्षण मंडळ، پونے کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے۔
مکتوب میں طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کی تاریخ میں تبدیلی کی اپیل کی گئی ہے۔ اس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج اور NEET امتحان کے درمیان صرف ایک دن کا وقفہ ہے، جو طلبہ کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ NEET جیسے اہم امتحان سے قبل نتائج کا اعلان طلبہ کی توجہ اور ذہنی توازن کو متاثر کر سکتا ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب طلبہ کو نتائج کے بعد کی رسمی کارروائیوں اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اساتذہ تنظیم کے مطابق اس فیصلے سے طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان NEET امتحان کے کم از کم دو سے تین دن بعد کیا جائے، تاکہ طلبہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اس قومی سطح کے اہم امتحان میں شرکت کر سکیں۔
یہ مکتوب امراوتی ڈویژن کے صدر عمر محمد خان اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کی جانب سے یکم مئی 2026 کو کھام گاؤں سے ارسال کیا گیا ہے، جس میں حکام سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی گئی ۔

Comments