پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش۔خدمات کو لکچررس کا خراج تحسین _ وداعی تقریب کاانعقاد-فزکس کے طلباء کی رہنمائی کیلئے پرنسپل کا عزم۔
حیدرآباد 2/ مارچ (پریس نوٹ) پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو ودیتیا لاولد جناب بالاکرشن راو 28فروری 2026 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے اس سلسلہ میں کالج میں ایک وداعی تقریب منعقد ہوئی اسٹاف جناب سیدعبدالحلیم ،جناب وشنو وردھن ،محترمہ شمیم بیگم ،ڈاکٹر صالحہ شاہین ، محترمہ سورنا،محترمہ ساجدہ بیگم، محترمہ نکہت فاطمہ ،جناب شیخ عبدالمتین،جناب سید بشارت علی ، محترمہ کے پر مودا ،محترمہ ماناسا،جناب ابراہیم ،جناب پروین، جناب ایم اے ہادی ،محترمہ آصفہ بیگم ،محترمہ قدسیہ مریم ،محترمہ انیلا ،محترمہ جئے شری ،جناب نرسمہا راو،مس شرن ، محترمہ عتیقہ بیگم ،محترمہ زہرہ ،محترمہ سلمی اور دوسروں نے پرنسپل جناب رمناراو کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور اپنی نیک تمناؤں کااظہار کیاموصوف کا پہلا تقرر آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن سے 1992ء میں گورنمنٹ جونیر کالج بانسواڑہ میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ عمل میں آیا تھا فروری 1999ء میں ترقی ملنے پر انکا نلگنڈہ جونیر کالج میں بحیثیت لکچررتقررعمل میں آیا انہوں نے 2004ء سے 2011ء تک بورڈآف انٹر میڈیٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دیں 2008ء سے 2012ء کی طبعیات کی انٹر سال اول اور سال دوم کی کتاب کے مصنف بھی رہے بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ جونیر کالج مغل گدّہ (شاد نگر) میں 2017ء تک بحیثیت جونیر لکچرر خدمات انجام دیں بورڈآف انٹر میڈیٹ میں فروری 2025ء تک نمایاں خدمات انجام دیں بعد ازاں یکم مارچ 2025ء سے 28فروی2026ء تک گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں بحیثیت پرنسپال خدمات انجام دیں۔انہیں اسٹیٹ لیول پر 2013 میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا بورڈآف انٹر میڈیٹ میں بحیثیت اسپیشل آفسر خدمات انجام دینے کے دوران 2025 میں سیکریٹری بورڈآف انٹر میڈیٹ جناب کرشنا آدتیہ نے انہیں ایوارڈ عطا کیا تھا روزنامہ ایناڈو میں موصوف کے مختلف مضامین شائع ہو چکے ہیں COLORADOیونیورسٹی آف امریکہ میں بچوں کے لئے سویلیشین پر لکھی گئی نظموں کا انہوں نے تلگو زبان میں ترجمہ کیاانہیں کئی قومی اور عالمی توصیف ناموں سے بھی سرفراز کیا گیا ہے جناب رمنا راو ودیتیا لانے سبکدوشی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ وہ ایس سی، ایس ٹی اور مائناریٹیز طلباء کومضمون طبعیات(فزکس) میں دلچسپی پیدا کرنے کی غرض سے تعلیم دینگے اور طلباء و طالبات میں اس مضمون سے متعلق جو خوف پایاجاتا ہے اس کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ انجینئر،ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ فزکس میں بھی مہارت پیدا کریں۔
Comments
Post a Comment