غزل۔۔ ازقلم۔ : عزیز تسلیم نندیالی، نندیال ڈسٹرکٹ، آندھراپردیش۔
غزل۔
عزیز تسلیم نندیالی،
نندیال ڈسٹرکٹ،
آندھراپردیش۔
تمہاری زندگی غفلت کے در پر ہے
کرو توبہ ابھی تو موت سرپر ہے
ہوئی تو موت بوڑھے باپ کی ایسی
نہ اس کی آج وہ اولاد گھر پر ہے
اندھیرے نفرتوں کا ہے محل تیرا
محبت کے اجالوں میں مراگھر ہے
غزل گو نظم گو ہو نعت گو یا پھر
زمانہ بول دے گا کون بہتر ہے
مرے چہرے پہ یوں ہی مسکراہٹ ہے
الم کا درد کا دل میں سمندر ہے
بدلتی وہ طبیعت سات رنگی ہے
جو اندر ہے کہیں اس کی نہ باہر ہے
کہو تسنیم کیا ایمانداری ہے
دفاتر میں کوئی اک نیک افسر ہے
عزیز تسلیم نندیالی
نندیال ڈسٹرکٹ
آندھراپردیش
Comments
Post a Comment