جامعۃ البنات حیدرآباد ایک مختصر تعارف۔اپیل برائے تعاون۔


حیدرآباد۔2/مارچ(راست)ملت کی بیٹیوں کے لیے قائم کردہ جنوبی ہند کا سب سے پہلا منفرد اور 38 سالہ قدیم دینی جامعہ۔جامعۃ البنات حیدرآباد۔ جس کا قیام ملت کے مخلصین کی جانب سے 1988 میں ایک کرایہ کی عمارت میں عمل میں آیا۔ عورت معمار قوم و ملت ہے اور ایک عورت کی تعلیم و تربیت پر ہی ملت کے بہترین مستقبل کا انحصار ہے۔اسی مقصد کے پیش نظر جامعۃ البنات حیدرآباد ملت کی بیٹیوں کی اس نہج پر تربیت کرتا ہے کہ وہ معاشرہ کی اصلاح کے ساتھ ساتھ دعوت و عمل کی ایک تحریک بن جاتی ہیں جس کے لیے جامعہ میں بطورِ خاص طالبات میں تقریر و تحریر کی صلاحیت پروان چڑھائی جاتی ہے۔ جامعہ کسی مسلک کے حصار میں قید نہیں بلکہ اعتدال و میانہ روی کی روش کو اپناتے ہوئے تمام مسالک کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور غلبہ اسلام کے مشن کی روح اپنی طالبات میں منتقل کرتا ہے۔جامعہ کسی فرد یا خاندان اور تنظیم کی ذاتی ملکیت نہیں ہے بلکہ ملت کی امانت ملت کے مخلصین کی نگرانی میں ہے۔جامعۃ البنات محض ایک دینی مدرسہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج جنوبی ہند کے بیشتر دینی مدارس یہاں کی فارغات چلارہی ہیں۔اور مختلف تحریکات اسلامی میں ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔ یہاں کی فارغات دین اسلام کی اشاعت و ترویج میں ملت کے اندر ایک ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں۔الحمد للہ۔جامعہ میں تعلیم و تدریس کے علاوہ دیگر سوشیل ایکٹیویٹیز اور مختلف اخلاقی مہمات بھی بڑے اہتمام سے منائی جاتی ہیں۔ اہم دینی و ملی شخصیات کے دورے اور ان سے استفادہ کا طالبات کو موقع دیا جاتا ہے۔ جامعہ میں ابتدائیہ،اعدادیہ،عالمیت و فضیلت کے علاوہ شعبہ حفظ و تصحیح ناظرہ قرآن کے ساتھ کالج کی طالبات کے لیے شعبہ تربیت اور فارغات کے لیے شعبہ تدریب بھی موجود ہے۔ جامعہ اپنی آمدنی و خرچ کے معاملے میں ایک شفاف تاریخ رکھتا ہے اور سالانہ بنیادوں پر اسکے تمام حسابات آڈٹ کروائے جاتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں سے جامعہ میں جدید طرز تدریس کو متعارف کروایا گیا ہے اور نصاب عالمیت و فضیلت کو سمسٹر سسٹم میں تقسیم کر کے پڑھایا جاتا ہے۔ مختلف مضامین میں مقالے لکھوائے جاتے ہیں اور طالبات پریزنٹیشن کے ذریعے انہیں پیش کرتی ہیں۔گزشتہ دو سال سے آن لائن جامعۃ البنات بھی شروع کیا گیا ہے اور بہترین نظم و ضبط و قابل معلمات کے ساتھ تدریس جاری ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے ایک قابل لحاظ تعداد میں طالبات استفادہ کررہی ہیں۔آئیے ملت کی اس امانت کی حفاظت کے لیے اس کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کچھ حصہ ادا کریں۔آج آپکا یہ چھوٹا سا صدقہ کل امت کے مستقبل کی تعمیر کا نقیب بنے گا۔ ان شاء اللہ نیا تعلیمی سال ماہ جون کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگا داخلہ اور تعاون کے لیے برائے رابطہ Gpay. 6309906205، A/C 052110011021119IFSC code UBIN0805211پر بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

جاری کردہ: انتظامیہ جامعۃ البنات حیدرآباد

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ