شاندار دعوتِ افطار میں اتحاد و بھائی چارے کا پیغام :محمد ماجد حسین کا خطاب۔


بیدر 2 مارچ (نامہ نگار) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کے زیرِ اہتمام آج 12 رمضان المبارک کو دفتر مجلس بیدر میں پرتکلف اور شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام و خواص کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس کے نوجوان قائد و رکن اسمبلی حلقہ نامپلی حیدرآباد ماجد حسین نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ صبر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متحد ہوکر کام کریں اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اور مجلس ہمیشہ مظلوموں اور کمزور طبقات کی آواز بلند کرتی رہی ہے۔ انہوں نے بیدر کی عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر مقامی ذمہ داران جناب محمد عبدالعزیز (منا)صدر مجلس بیدر 'محمد اطیف اشہر ضلع انچارچ اور دیگر نے مہمانِ خصوصی کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا۔ بعد ازاں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر ضیافتِ افطار کا سلسلہ شروع ہوا جہاں روزہ داروں نے مل بیٹھ کر افطار کیا۔ منتظمین نے تمام مہمانوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی روحانی و سماجی تقاریب کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ