شہر ملکاپور میں روزہ دار حضرات کے لیے " دعوتِ طعام "کا پروگرام۔


ملکا پور (شاکر سر) یہ خبر دیتے ہوۓ بے حد مسرت ہورہی ہے کہ ملکاپور شہر کی مشہور و معروف شخصیت جناب رحیم اشرف خان کی جانب سے روزہ دار حضرات کے لیے بعد نماز مغرب دعوت طعام کا انعقاد کیا گیا۔آج بروز اتوار 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان1447 کو یہ محفل منعقد کی گئی۔جس میں شہر ملکاپور کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت فرماکر شکریہ ادا کرنے کا موقعہ دیا۔اور دعاؤں سے بھی نوازا۔اس مجلس کو شہر کی سربر آوردہ شخصیات نے بھی رونق بخشی۔جن میں خصوصی طور سے عوام کے ذریعے بھاری اکثریت سے منتخب کردہ ملکاپور کے صدر بلدیہ جناب عتیق بھائی جواری والے، نگر سیوک ایڈوکیٹ شاہد شیخ صاحب،سابق صدر بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار صاحب، سابق صدر بلدیہ ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی صاحب، شیخ عمران صاحب نگر سیوک ،الحاج رئیس جمعدار نگر سیوک ،شیخ ناظم صاحب نگر سیوک اور دیگر حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔خداوند قدوس سے دعا ہے کہ وہ اس طرح کی تقریبات ہمیشہ ہمیشہ قائم رکھنے کی طاقت و توفیق عنایت فرمائے۔اور اپنے خصوصی کرم سے نوازے۔آمین۔اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے رحیم اشرف خان فرینڈس گروپ نے خصوصی محنت کی۔ ذاکر سر،سید فرحان ، ایڈوکیٹ سہیل اشرف خان، فیروز عرف نورو سیٹھ، نوید سر،جنید، ثقلین، زریاب، علی ،عمراور ابراہیم اور دیگر سبھی افراد نے خاص تعاون کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔