کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کے زیر اہتمام" کرناٹک میں اردو صحافت: وراثت، موجودہ صورتحال، امکانات" کے موضوع پر ایک روزہ ریاستی سیمینار.


بنگلور (پریس ریلیز): کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام چہارشنبہ ، 25 مارچ 2026 کو ایک روزہ ریاستی سمینار بہ عنوان کا "کرناٹک میں اردو صحافت: وراثت، موجودہ صورتحال اور امکانات" منعقد ہوگا۔ صبح 10:30 بجے کے ایم ڈی سی بھون، شیشادری پورم، بنگلور کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس سیمینار کا افتتاح جناب نصیر احمد صاحب (سیاسی مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ) کے ہاتھوں عمل میں آئے گا، جبکہ اعزازی مہمان کے طور پر محترمہ عائشہ خانم (چیئرپرسن، کرناٹک میڈیا اکادمی) شرکت کریں گی۔ سمینار میں ممتاز صحافی جناب محمد عبید اللہ شریف (مدیر اعلیٰ، روزنامہ پاسبان)، جناب اسجد نواز (مدیر، روزنامہ سالار) اور جناب نعمت اللہ حمیدی (ریزیڈنٹ ایڈیٹر، روزنامہ راشٹریہ سہارا) بطور مہمانانِ خصوصی مدعو ہیں۔ کلیدی خطبہ پروفیسر ایم این سعید پیش کریں گے، جبکہ صدارت مولانا مفتی محمد علی قاضی (چیئرمین کرناٹک اردو اکادمی) فرمائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے فوراً بعد پہلے تکنیکی سیشن کا آغاز صبح 11:30 بجے ہوگا جس کی صدارت جناب عبدالخالق (چیف رپورٹر، روزنامہ پاسبان) کریں گے۔ اس سیشن میں جناب مدثر احمد (مدیر، روزنامہ آج کا انقلاب، شیموگہ) کرناٹک میں اردو اخبارات کی موجودہ صورتحال اور قارئین کے ردِعمل پر مقالہ پیش کریں گے، جبکہ جناب رحمن مصور (نائب مدیر، روزنامہ سالار) کرناٹک میں ادبی صحافت اور روزنامہ سالار کے حوالے سے پر گفتگو کریں گے۔ جناب عبدالحلیم منصور (مدیر، حقیقت ٹائمز، ٹمکور) اردو نیوز پورٹلز کی کارکردگی اور محترمہ بی بی آسیہ (سالار ڈیجیٹل اردو) اردو ڈیجیٹل صحافت اور نوجوانوں کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ دوپہر 1:30 بجے وقفہ طعام کے بعد دوسرے تکنیکی سیشن کا آغاز 2:30 بجے ہوگا جس کی صدارت جناب کے۔ افتخار احمد شریف (سابق مدیر، روزنامہ سالار) انجام دیں گے۔ اس سیشن میں ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ (مدیرہ، ماہنامہ زرین شعاعیں) کرناٹک میں اردو صحافت اور خواتین، ڈاکٹر انیس صدیقی (مدیر، قلم کدہ، گلبرگہ) کرناٹک میں اردو ادبی صحافت، جناب رفیع بھنڈاری (سینئر رپورٹر، سالار، وجئے پور) نامہ نگاری کے عصری تقاضے اور جناب شاہد قاضی (مدیر، سلام ٹی وی انڈیا) اردو ڈیجیٹل میڈیا کے کردار و مسائل پر مقالات پیش کریں گے۔ اس سیمینار کی نظامت کے فرائض محترمہ صبیحہ فاطمہ انجام دیں گی۔ کرناٹک اردو اکادمی کے رجسٹرار ایس اعجاز پاشاہ، رکن اکادمی و کنونر سیمینار محمد اعظم شاہد اور اکادمی کے تمام اراکین نے اردو دوست احباب اور صحافت سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے اس علمی و فکری سمینار میں بھرپور شرکت کی مخلصانہ اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ