بازوئے فلسطیں - ازقلم : صوفی حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔


بازوئے فلسطیں - 
ازقلم : صوفی حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔



کرہء ارض و سما پر ان ستارون کا جہاں
کتنا نمدیدہ سا لگتا ہے نظاروں کا نشاں
غمزدہ روحوں کاعالم بے سہاروں کا گماں
درد کی روداد کیا ہے ان بے چاروں کی زباں
ٹوڑ ڈالے ظالموں نے کیوں ہزاروں کے مکاں

مابدل کیا ہے تری تقدیر کا معلوم ہے
شیر خواروں کا لہو بھی کس قدر معصوم ہے

باب حرمذ پر ہے پہرہ اور مندق پر لغام 
کس طرح گہرا گیا ہے تیل پانی کا نظام
طرزِ غزہ دیکھیے ساحل پہ دردوں کا قیام 
آتشِ سوزانِ خامینی کا وہ بہتر مقام
غیبِ من فرقانیت کا آ گیا ہے اب پیام
جہد کے ان غازیوں کو دل سے ہے اپنا سلام

حائفہ کی اس زمیں پر خوف ہے رقصِ کناں
دھیرے دھیرے ڈھ رہا ہے طل ابیبی کارواں

ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا نتن یاہو کا گھر
خوفِ ایراں اس قدر بے پھر رہا ہے در بدر
جو تکبر کر رہے تھے ان کے غائب ہیں پسر
کیا بتائیں ظلم مظلوموں پہ ڈھایا کس قدر
طوق لعنت کا گلے میں ہے ٹرمپ کے عمر بھر
یہ وہی فرعون ہیں لعنت ہے جن پر سر بہ سر

ان گھمنڈی بھیڑیوں پر پھر گھٹا چھا جائے گی 
ایسے یہ دجال ہیں ان کو اجل کھا جائے گی

آرزوئے زیست کا دامن ہوا ہے تار تار
ہو کی اس دشت گراں پر پھر سے آئے گی بہار
یہ زمینِ انبیاء ہے اس پہ آئے گا نکھار
ضبط کے ہاتھوں سے اوجھل ہوگیا صبر و قرار
دور ہو جائے گا اک دن یہ یہودی داغ دار
صبر کے ہاتھوں میں ہوگی پھر حکومت پائیدار

ایک دن گلزار ہوگی پھر سے غزہ کی زمیں 
دیکھ عثماں پھر رہیں گے شان سے اس پر مکیں


صوفی حضرت 
عثمان جوہری۔ 
ہیپی ہوم کالونی، 
اٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔