کوہ نور ٹیچرز کالونی بھیونڈی کی رہائشی شیخ انابیہ محمد اظہر شیخ نے اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا۔
بھیونڈی : (عبدالرحمن یوسف ): معصوم بچوں کا روزہ رکھنا اہل خانہ کے لیے انتہا ئی مسرت اور روحانی منظر ہوتا ہے ۔بچہ کے لیے گھر والے سارا دن تربیت کرتے ہیں ۔دعا اور عبادات کا ماحول بنا رہتا ہے ۔گھر کا ہر فردِ خوش دکھائی دیتا ہے ۔ماہ صیام ہے ہی رحمت اور برکتوں والا جس کی گھٹا سے موتی برستے ہیں ۔یہ موتی روزہ دار کے قلب و روح کو سرشار کرتی ہے ۔کوہ نور ٹیچرس کالونی کی رہائشی یاسمین جمیل شیخ (ہیڈ مسٹریس ،بھیونڈی نظام پور شہر مہا نگر پالیکا بھیونڈی) کی ٩/ سالہ شیخ انا بیہ محمد اظہر نے روزہ رکھ کر یقیناً صبر و تقویٰ کا درس سیکھا ہوگا اس موقع پر انابیہ کی دادی،دادا،چاچا چاچی ،پھوپھی اور امی نے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازہ ۔اللہ تعالیٰ انابیہ کا روزہ قبول کرے ، گھر کو فیوض و برکات سے مالا مال کرے۔بچی کو نیک و صالح بناے ۔آمین
Comments
Post a Comment