مسجد عثمانیہ بیدر میں تین روزہ شبینہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔


بیدر : 11 مارچ (نامہ نگار) قلب شہر میں واقع خوبصورت تاریخی مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بیدر میں حسبِ روایت قدیم سہ روزہ(تین)روزہ شبینہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ تفصیلات کے بموجب مورخہ 24، 25، 26 رمضان المبارک مطابق 14، 15، 16 مارچ بروز ہفتہ، اتوار و پیر نمازِ تراویح میں شہر کے ممتاز عالم دین حافظ وقاری حضرت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، صدر نائب قاضی بیدر، روزانہ نمازِ تراویح میں 10 پارے قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نمازِ عشاء ٹھیک 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
 ذمہ داران، صدر و اراکین انتظامیہ اور اہلِیان محلہ نے عامتہ ا لمسلمین سے گزارش کی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر تین روز میں مکمل قرآنِ پاک سننے کا شرف حاصل کریں۔
واضح رہے کہ مولانا موصوف کو رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرہ میں جامح مسجد عثمان گنج حیدراباد میں اور مسجد بغدادی ظہیرآباد میں نمازِ تراویح میں قرآنِ مجید سنانے کا فضلِ تعالیٰ سے شرف حاصل ہو چکا ہے۔ آخری عشرہ میں جامع مسجد بیدر میں نمازِ تہجد میں ختمِ رمضان المبارک تک روزانہ تین پارے قرآنِ مجید سنانے کی بھی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔