بیدر و ضلع بیدر میں خشوع و خضوع کے ساتھ عیدالفطر کا اہتمام۔
بیدر : 22 مارچ (نامہ نگارمحمدعبدالصمد) بیدر و ضلع بیدر میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر شہر و اطراف کی عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز کے بڑے اجتماعات میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانہ ادا کیا۔ نماز عید کا مرکزی اجتماع عیدگاہ سنی بیدر میں دیکھا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانانِ بیدر نے نماز ادا کی۔ مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی نے نماز عید کی امامت فرمائی اور خطبہ دیا۔ جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ معتمدِ عمومی عیدگاہ سنی بیدر نے عیدگاہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، جبکہ سید مبشیر علی ابو صدر عیدگاہ سنی بیدر و عہدیداران و ارکان نے تمام مصلیان کا استقبال کیا۔ شہر کی تاریخی جامع مسجد بیدر میں حضرت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیبِ جامع مسجد نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔ اسی طرح عیدگاہ میلور، عیدگاہ چدری، بگدل شریف، ہمناآباد، بسواکلیان، چٹگوپہ اور بھالکی تعلقہ جات کی عیدگاہوں اور مساجد میں بھی نماز عیدالفطر ادا کی گئی، جہاں بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔جمعیت اہل حدیث کی جانب سے نماز عید اشٹور رنگ روڈ میں اداکی گئی ۔نماز کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سید شاہ نقی محمد محمدمحمد الحسینی المعروف اظہر حسینی، سید فصیح اللہ حسینی سجاد صاحب،محمد لئیق احمد قادری بگدلی۔محمد غلام احمد قادری بگدلی شیرو قادری۔محمد یوسف احمد قادری بگدلی ابو قادری۔محمد عبدالحق بابا بگدلی۔محمد پاشاہ قادری بگدلی ۔الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور، سید وجاہت اللہ قادری سجادہ نشین، شیخ کرامامت علی شاہ سجادہ نشین، محمد آصف الدین صدر وزڈم ادارہ جات، محمد جاوید کلاس ون کنٹراکٹر، محمد اقبال الدین انجینئر، محمد امام سنرنگ گتہ دار، محمد عامر پاشاہ، محمد عبدالوحید مقطعدار بگدل، مولانا محمد خواجہ معین الدین نظامی، مولانا سید سراج الدین نظامی، حافظ عمر ہاشمی، سید اعجاز حسینی عامرحسینی(عامر میڈیکل) اور مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر ۔محمد حبیب الدین صدر برادری ۔محمد عامر استاد بگدل ۔ڈاکٹر عبدالحکیم بگدلی ۔محمد اسلم سیٹھ چٹگوپہ ۔حافظ محمد نذیر احمد شرفی ۔حافظ محمد رفیق پٹیل نظامی ۔مالانا محمد ٹیپو سلطان نظامی ۔مولانا سید خلیل اللہ حسینی ۔حافظ اسماعیل ۔حکیم محمد اسماعیل سعید۔حکیم محمد مجیب الدین لقمان دواساز۔نے عامۃ المسلمین کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیر و برکت، امن و خوشحالی کی دعا کی۔ اس موقع پر شہر و ضلع کے معززین، سماجی و مذہبی رہنما بھی موجود رہے اور انہوں نے عوام میں بھائی چارہ، محبت اور اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ نماز عید کے اجتماعات کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جب کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی بندوبست کیا گیا۔ عوام نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے بیانات میں کہا کہ عیدالفطر ہمیں صبر، شکر، ایثار اور دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم غریب و نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ مجموعی طور پر بیدر و ضلع بیدر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے، امن و امان اور بھائی چارے کے ماحول میں منایا گیا۔
Comments
Post a Comment