بھالکی میں شاندار دعوتِ افطار، وزراء کی شرکت، اتحاد و بھائی چارے پر زور۔


بیدر، 14 مارچ (نامہ نگارمحمد عبدالصمد ) ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور علاقائی تعاون کے جذبہ کو فروغ دینے کے مقصد سے تعلقہ بھالکی میں ایک شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں معززریاستی وزیر جناب الحاج محمد رحیم خان نے شرکت کی۔ اس باوقار تقریب کی میزبانی ریاستی وزیر برائے جنگلات،و ماحولیات و نیز ضلع انچارج وزیر بیدر جناب ایشور کھنڈرے نے کی۔
اس موقع پر دونوں معزز رہنماؤں نے اپنے خطاب میں باہمی اتحاد، امن و بھائی چارے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی نہایت ضروری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ