قرآن پر عمل ہی کامیابی کا راستہ۔جلسئہ ختم القرآن سےمفتی محمد فیاض الدین نظامی کا خطاب۔
بیدر : 10 مارچ (نامہ نگار) مسجد بغدادی درگاہ شریف ظہرآباد میں جلسۂ ختم القرآن نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں مصلیان مسجد' علماء کرام، معززینِ شہر اور عامۃ المسلمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رمضان المبارک کی 10 تاریخ سے کل 19 رمضان المبارک تک حافظ و قاری حضرت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، صدر نائب قاضی بیدر نے نمازِ تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی اور دس دنوں میں مکمل قرآن مجید سنایا۔ اس مبارک موقع پر مسجد میں بڑی تعداد میں فرزندانِ اسلام نے شرکت کر کے قرآن مجید کی تلاوت سے روحانی فیض حاصل کیا۔
جلسہ کی صدارت جناب سید رضوان پاشاہ قادری، سجادہ نشین مسجد و درگاہ حضرت مدوح نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حضرت سید شاہ سیف اللہ قادری جنیدی بخاری، سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ پیر پاشاہ قادری بخاری منااکھیلی نے انجام دیے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد شکیل کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نے قرآن مجید کی عظمت اور اس کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قرآن کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں۔
بعد ازاں حضرت سید شاہ حسام الدین قادری نے مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، حافظ محمد شکیل، محمد صوفیان مؤذن اور دیگر منتخب معززین کی شال و گلپوشی فرمائی۔ اس موقع پر سید فرحان قادری ' نائب قاضی مولانا ضیاء الدین خطیب عیدگاہ ظہیرآباد، جیلانی بھائی 'شیخ دستگیر 'محمد عارف 'محمد عظیم بابا 'رفیع بھائی ' محمد شکیل بھائی میکانک، محمد عبدالجبار 'محمد عبدالصمد منجووالا سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments
Post a Comment