سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام عالمی یومِ خواتین منایا گیا۔


وجئےپور : (برقی ترسیل) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام عالمی یومِ خواتین منایا گیا، اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر گوری سجنر، پروفیسر آر اے آر ایس، وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں چاہے وہ جنگ کا میدان، میڈیکل،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیاست، ادب، سماجی خدمات وغیرہ میں اپنا نام روشن کیا بالخصوص رانی چنما، سروجنی نائڈو، سیتا، چاند بی بی وغیرہ کے نام اہم ہیں، یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ دور جدید میں خواتین ایمپاور ہو رہی ہیں، اس جلسہ کے اور ایک مہمان اعزازی سیکیاب کالج کی سابق طالب علم ڈاکٹر لگموا ہیپرگی سائنٹسٹ، سی ایف ٹی آر آئی، میسور بھی تھیں، اس موقع پر ڈاکٹر محمد سمیع الدین، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے روزنامہ سالار ہبلی میں رفیع بھنڈاری کی ادارہ سیکیاب کی تعلیمی خدمات پر شائع خصوصی رپورٹ کو پیش کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر شمس الدین عبداللہ پونیکر بانی ادارہ سیکیاب کی تعلیمی ،اصلاحی فلاحی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بالخصوص انہوں نے خواتین کی تعلیم کے لئے غیر منقسم ضلع باگلکوٹ و ضلع بیجاپور میں پہلا خواتین پی یو کالج 1972اور سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین کی شروعات 1974 میں اس لحاظ سے مرحوم ڈاکٹر شمس الدین پونیکر بانی ادارہ سیکیاب اپنے انمٹ نقوش چھوڑ گئے اور رہتی دنیا تک انہیں یاد رکھا جائے گا، اس جلسہ کی صدارت ڈاکٹر ریاض فاروقی، جیرمین گورننگ کونسل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے کی صدارتی خطاب میں کہا کہ آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہم ان تمام محنتی، باہمت اور باصلاحیت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، چاہے وہ گھر کی ذمہ داریاں ہوں، کھیتوں کی محنت ہو، تعلیم کا میدان ہو یا معاشرے کی ترقی، خواتین ہر جگہ اپنی طاقت، ہمت اور عزم سے نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم خواتین کی عزت، برابری اور ترقی کے لیے ہمیشہ آواز بلند کریں گے۔تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین کی دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. اس موقع پر ادارہ سیکیاب میں صفائی کا کام کرنے والی خواتین سائرہ بانو منیار، فاطمہ دلوائی، مہا دیوی بااور، شاہین تالیکوٹی، کستوری ہوسامنی، زیبن دادامٹی، اور ٹیلرنگ ٹریننگ کی تربیت دینے والی محترمہ شامین گوری کو تہنیت پیش کی گئی. اس موقع پر شلپا برادر، طلبا یونین کی جنرل سیکرٹری افشاں سانگلیکر، نظیفہ یقین نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے. اس جلسہ کا آعاز اسما ناگردینی کی قرات کلام پاک سے ہوا، بھگوت گیتا کے شلوک پرتھوی سورڈی، ودیا کوکٹنور نے پیش کیا، بسویشور کے وچنا کو نویدیتا پاٹل و سویتا اپلدینی نے پیش کیا.ڈاکٹر ایچ کے یڈہلی پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے، نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری ، صدر شعبہ کنڑا نے ادا کئے، ڈاکٹر مشتاق احمد صدر شعبہ تاریخ نے شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ پروین، وائس پرنسپل کے علاوہ اساتذہ و طالبات کثیر تعداد میں موجود رہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔