عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول بورنار میں عید ملن پروگرام کا شاندار انعقاد۔
بورنار (نامہ نگار): اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں عید ملن پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر بورنار گاؤں کے پولیس پاٹل شیکھر بھاؤ بڑ گجر، تھیپڑ ے ہائی اسکول کے پرنسپل جے۔ڈی۔ بچھاؤ سر اور انچارچ کے۔پی۔ پاٹل سر نے شرکت کی۔ تقریب میں پنجم تا نہم جماعت کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔طلبہ کے لیے خصوصی طور پر شیر خورمہ اور پلاؤ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس سے طلبہ نے خوب لطف اٹھایا اور تقریب سے بھرپور محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ میں روشن سر، مظہر سر، جواد سر، فیروز سر، صادق سر، امیر سر اور عابد سر موجود تھے۔ غیر تدریسی عملے میں عاقب سر( کلرک)،مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ عید ملن پروگرام نے طلبہ میں خوشی اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔
اِس کامیاب تقریب پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر اراکین نے مبارکباد پیش کیں۔
Comments
Post a Comment