تعلیم یافتہ خواتین مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔بی ایس بھارتیانجمن اسلام میں بین الاقوامی یومِ خواتین کی تقریب۔
تعلیم یافتہ خواتین مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔بی ایس بھارتی
انجمن اسلام میں بین الاقوامی یومِ خواتین کی تقریب۔
دھارواڑ، 9 مارچ: انجمن آرٹس، سائنس، کامرس کالج اور پی جی اسٹڈیز، دھارواڑ ،انجمن انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن سائنس اینڈ مینجمنٹ کے مشترکہ اہتمام سے خواتین کو بااختیار بنانے والے سیل اور ڈے سیلیبریشن کمیٹی کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔مہمانِ خصوصی دھارواڑ کی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محترمہ بی۔ ایس۔ بھارتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تعلیم، خود اعتمادی اور محنت کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ تقریب کی ایک خاص جھلک طلبہ کے ساتھ منعقد کیا گیا مکالماتی سیشن (انٹریکٹیو سیشن) تھا۔ اس دوران طلبہ نے عدالتی نظام، قانون کی تعلیم، خواتین کے حقوق اور جج بننے کے لیے درکار اہلیت کے بارے میں سوالات کیے۔ مہمانِ خصوصی جج صاحبہ نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے زندگی میں انصاف، دیانت داری اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی تلقین کی۔ یہ مکالماتی نشست طلبہ کے لیے نہایت مفید اور حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔تقریب کی صدارت انجمنِ اسلام دھارواڑ کے صدر جناب محمد اسماعیل تامٹگار نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ خواتین کا بااختیار ہونا معاشرے کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر کالج میں مختلف مقابلات منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کا آغاز صبیحہ قاضی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،آکنگشاہ نے شلوک پڑھے بی بی اے کےطلبہ نے ناڈگیت پیش کیا۔ڈاکٹرسید تاج النساءآئی کیو اے سی کوآرڈینیٹڑ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے ۔ڈاکٹرنفیس فاطمہ نے مہمان ِخصوصی کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی نے تہنیتی کلمات اداکئےمحترمہ شرتی یوگل مٹھ نے اظہار تشکر اداکیا۔نائب صدر جناب بشیر احمد جاگیردار ،ایجوکیشن بورڈ ممبران ڈاکٹر این ایم مکاندار ،جناب خیرالدین شیخ ،جناب یاسین ہاویرپیٹ ،جناب ریاض احمد،انجمن ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر این بی نالتواڑ،انجمن بی بی اے کالج پرنسپل پروفیسر عبدالمتین بیڑی والےڈاکٹر اسماءناز بلاری ،ڈاکٹر ایس ایس ادونی،ڈاکٹرردریش میٹی دیگرتمام اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھےطلبہ اور اساتذہ کی فعال شرکت کے باعث یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔(رپورٹ:ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی ،صدرشعبہ اردو ،انجمن ڈگری کالج دھارواڑ)
Comments
Post a Comment