مسلمان کانگریس سے ٹکٹ کی بھیک مانگنا چھوڑ دیں:شاہ نواز خان۔
بیدر : 25 / مارچ (نامہ نگارمحمد عبدالصمد):ممتاز سماجی کارکن و اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ دوروز قبل دانگیرہ ضمنی انتخاب میں مسلم ٹکٹ کے مطالبہ و اصرار کے باوجود کانگریس نے خاندانی و مووروثی سیاست کو فروغ دیتے ہوے مسلمانوں کے مطالبہ کو یکسرنظرانداز کرتے ہوے اسمبلی ٹکٹ ایس ایس شامنور کے پوتے کو دی گئی۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان کانگریس کے لئے صرف ووٹ بنک ہے۔بی جے پی جیسی کٹر مذہبی پارٹیوں کا خوف دلا کر مسلمانوں سے ووٹ حاصل کرنا کانگریس کی روایت رہی ہے۔اور اس رویہ میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔صورت حال یہ ہے کہ اب بی جے پی اور کانگریس کا رویہ مسلمانوں کے تئیں قریب قریب ایک جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔۔اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مسلم نمائندوں کی دن بہ دن گھٹتی ہوئی تعداد یہ سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ مسلمان اب کانگریس سے وفاداری ترک کرتے ہوے ٹکٹ کی بھیک مانگنا چھوڑ دیں اور بطور آزاد امیدوار الکشن میں حصہ لیں۔جیت ہار مقدر کی بات ہے اس سے کم از کم یہ تو ہوگا کہ کانگریس مسلمانوں کے ووٹ بنک سے محروم ہوجایگی۔میری تمام مسلم امیدواروں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ کانگریس سے ٹکٹ کی بھیک مانگنا چھوڑدیں اور اپنے وجود کو ثابت کرنے کے لئے متحد ہوجائیں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اپنی قسمت آزمائیں
Comments
Post a Comment