جناب تنویر صاحب کے ہاتھوں آبدار خانہ کا افتتاح۔
کوہیر 23/ مارچ(نمائندہ) موسم گرما کی آمد اور چلچلاتی دھوپ کے پیش نظر راہگیروں اور مسافروں کی پیاس بجھانے کے لئے،،ٹیپو سلطان سوشل ٹیم،، کی جانب سے قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر کوہیر منڈل چنتل گھاٹ کے قریب جناب محمد تنویر صاحب سابق چیئرمین، ٹی یس آئی ڈی سی، کے ہاتھوں آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب ٹیپو سلطان سوشل ٹیم ایک عرصہ سے اس فلاحی کام کو انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر وائس میونسپل چیئرمین کوہیر مسٹر حنان جاوید، مظفر بھائی، سمپت انا، محمد سرور فردوس یوتھ آئیکون کوہیر، یوسف پٹیل،جلیل بھائی کے علاوہ تمام ٹیپو سلطان ٹیم کے ورکر موجود تھے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment