عہدیداران عیدگاہ کمیٹی بگدل کی درگاہ استانہ قادریہ پر حاضری، ڈاکٹر شاہ خلیفہ الحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب سے ملاقات ۔


بیدر 13 مارچ (نامہ نگار): عیدگاہ کمیٹی بگدل کے ذمہ داران نے آج درگاہ آستانہ قدریہ بگدل پہنچ کر ممتاز روحانی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شاہ خلیفہ الحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے عہدیداران و اراکین موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر  الحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب نے عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا دینی و سماجی خدمات میں آگے آنا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے عیدگاہ کمیٹی میں نوجوانوں کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان خلوص و دیانت کے ساتھ عیدگاہ کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔
انہوں نے کمیٹی کے ذمہ داران کو عیدگاہ کے انتظامات احسن طریقے سے انجام دینے کی نصیحت کی اور ان کے لیے خصوصی دعائیں بھی فرمائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ خلیفہ الحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب نے عیدگاہ کے انتظامات کے لیے اپنی جانب سے پانچ ہزار روپے بطور عطیہ پیش کیا۔
عیدگاہ کمیٹی بگدل کے ذمہ داران نے قادری صاحب کی دعاؤں، رہنمائی اور مالی تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ عامتہ المسلیمن کے تعاون سے عیدگاہ کی ترقی اور بہتر انتظامات کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ