خدمت خلق اہم عبادت : نجم الدین نجمی۔
نئ دہلی( رپورٹ: ٹی این بھارتی )دور حاضر میں جہاں ایکطرف فرقہ پرستی کا بول بالا ہے وہیں دوسری طرف دی کبیر فاونڈیشن کے روح رواں نجم الدین نجمی اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر ریان نجمی محبت ، امن و بھائی چارہ قائم کرنے میں مصروف ہیں ۔ انسانیت کی خدمت میں رواں دواں سماجی تنظیم دی کبیر فاونڈیشن کے چیئرمین نجم الدین نجمی نے بتایا کہ انھوں نے سنگین بیماری کرونا کے وقت ہزاروں افراد کو نہ صرف کھانا اور کپڑا مہیا کیا بلکہ مفت دوائیں بھی تقسیم کیں ۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ریان نجمی نے واد ئ کشمیر میں جان کی پرواہ کئے بغیر کرونا مریضوں کا علاج کیا ۔ علاوہ ازیں گزشتہ ماہ دہلی اور بہار کے مختلف علاقوں بالخصوص ہزاری باغ ، پیلا ول ، چشتیہ محلہ ، رانچی ، شیر گھاٹی نارتھ کے محلہ شمالی ، نیا با زار ، گوپال پور ، شیر گھاٹی ساوتھ سے لودھی شہید ، قاضی محلہ ، رحمان نگر اور دہلی کے نریلا علاقہ میں 515 ضرورت مندوں کو رمضان میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئ ۔ تنظیم کے چئر مین نجم الدین نجمی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ریان نجمی لگاتار تعلیمی کام کی جانب بھی متوجہ ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہزاری باغ میں قائم کیا گیا kits care School میں تقریبا ساٹھ طلبہ و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ شیر گھاٹی تیس ہزاری میں بھی دی کبیر فاونڈیشن کی نگرانی میں پچاس طالب علموں کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ گزشتہ چھ برس سے دی کبیر فاونڈیشن خدمت خلق کے لئے اہم ترین کام انجام دینے میں مصروف ہے۔ تنظیم کے بانی نجم الدین نجمی کا کہنا ہے کہ خدمت خلق ہی اصل عبادت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امسال تعلیم پر مزید خرچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ نسل نو ملک کی ترقی میں چار چاند لگا سکے ۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریان نجمی ایم بی بی ایس جامعہ ہمدرد یونیورسٹی مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے ایم ایس طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے کاموں میں معاون ہیں ڈاکٹر ریان نجمی لگاتار غریب بچوں ، خواتین ، بزرگ عوام کی بے لو ث خدمت انجام دے رہے ہیں۔ دہلی کے نریلا میں معاشی بحران کے شکار لوگوں کی بھر پور مدد کی ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا ۔ ڈاکٹر ریان نجمی کی رائے ہے کہ تعلیم یافتہ عہدے داروں کو غریب بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران نجم الدین نجمی نے عطیہ دینے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مالی تعاون سے ہی دی کبیر فاونڈیشن نے مسکین و یتیم بچوں کی تعلیم اور بے سہارا خواتین کے لیے کام کیا ۔ کور کمیٹی ہزاری باغ کے ممبران رضوان ، فیضان ، فیروز حسن ، شاہد اقبال ، امتیاز ، دہلی کے اراکین سلیم احمد ، رشید ، زبیر ، ندیم الدین ، شیر گھاٹی کے شکیل خان ، سہراب خان، عمران علی، احتشام ، نجیب رنکو ، عاقب شہاب ، ایان علی ، محمد علی ، امروز علی ، بلال احمد ، حفظ الرحمان ، احسان ، ڈاکٹر افضل ، اشرف انصاری ، محمد جمیل کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments
Post a Comment