دعوتِ افطار و عشائیہ تقریب۔
بیدر، 15 مارچ (نامہ نگارمحمد عبدالصمد منجووالا): ماہِ مقدس رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک پُروقار دعوتِ افطار و عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب بروز پیر 16 مارچ بمطابق 26 رمضان المبارک شام 6 بجے Izzah King Palace Function Hall واقع حلدکھری رنگ روڈ، حیدرآباد روڈ، بیدر میں منعقد ہوگی۔
اس باوقار تقریب کی میزبانی محمد عمران (ایم ڈی عمران) کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شہر کے معززین، علماء کرام، سماجی و عوامی شخصیات اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین نے تمام معززینِ شہر اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر تقریب کو کامیاب بنائیں اور ماہِ رمضان کی روحانی فضاؤں میں افطار کے اس اجتماعی موقع سے فیض یاب ہوں۔
Comments
Post a Comment