اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج میں عالمی یومِ خواتین کا انعقاد۔


جلگاؤں:( عقیل خان بیاولی) شہر کے اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج میں شعبہ قومی‌خدمت اسکیم (NSS) اور یوتی سبھا کے اشتراک سے عالمی "یومِ خواتین" جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شیخ وقار مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر کالج کی تمام خواتین پروفیسرز کا گل دستہ پیش کرکے اعزاز و استقبال کیا گیا۔
نظامت قومی خدمت اسکیم کے پروگرام آفیسر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان نے انجام دی۔شرکاء نے یوم‌ خواتین کے معنی و مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے پرمغز اظہار خیال کیا پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ،پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ حفیظ کے علاوہ دیگر تدریسی و غیر تدریسی اساتذہ عملہ بھی موجود تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔