نوخیر قلمکار : قلم ۔ محمد کیف شیخ کمال الدین۔(پی ایم شری ضلع پریشد اردو بائز اسکول راویر)۔ مضمون بعنوان : عید کا چاند اور شیر خرمہ کی خوشبو۔


 نوخیر قلمکار :  قلم ۔ محمد کیف شیخ کمال الدین۔
(پی ایم شری ضلع پریشد اردو بائز اسکول راویر)
مضمون  بعنوان : عید کا چاند اور شیر خرمہ کی خوشبو۔

عید کا چاند مبارک ہو! عید کا چاند مبارک ہو!
ہر طرف یہی خوشیوں بھری آواز گونجتی ہے۔ لوگ خوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں۔ جیسے ہی عید کا چاند نظر آتا ہے، سب کو یقین ہو جاتا ہے کہ کل عید کا دن ہے، یعنی خوشیوں، محبتوں اور مسکراہٹوں کا دن۔
عید کا دن بچوں، بڑوں، بوڑھوں اور عورتوں سب کے لیے خوشی اور مسرت لے کر آتا ہے۔ اس دن ہر چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔ میری خوشی کی تو کوئی حد ہی نہیں رہتی، کیونکہ عید میرے لیے سال کا سب سے خوبصورت دن ہوتا ہے۔
عید کی صبح میں جلدی اٹھ کر نہاتا ہوں، نئے اور خوبصورت کپڑے پہنتا ہوں اور خوشبو لگا کر عیدگاہ جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہوں۔ پھر سب کے ساتھ عیدگاہ جا کر نمازِ عید ادا کرتا ہوں۔ نماز کے بعد سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔ اس کے بعد میں اپنے بڑوں سے عیدی حاصل کرتا ہوں، جس کا مجھے بے حد انتظار رہتا ہے۔
نماز کے بعد میں جلدی جلدی گھر پہنچتا ہوں، کیونکہ اس دن میری امی جان میرے لیے میرا سب سے پسندیدہ پکوان شیر خرمہ تیار کرتی ہیں۔ مجھے شیر خرمہ بہت زیادہ پسند ہے۔ حقیقت میں عیدالفطر کی جان ہی شیر خرمہ ہوتا ہے۔
شیر خرمہ دودھ، سویاں، چینی اور مختلف خشک میوہ جات جیسے بادام، پستہ اور کھجور سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو اور ذائقہ بہت ہی لذیذ اور دل کو خوش کرنے والا ہوتا ہے۔ عید کے دن جب پورا گھر شیر خرمہ کی خوشبو سے مہک اٹھتا ہے تو عید کی خوشی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
واقعی عید کا دن محبت، خوشی اور اپنائیت کا پیغام لے کر آتا ہے، اور شیر خرمہ اس خوشی کو اور بھی میٹھا بنا دیتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ