الحاج سید اصغر عرشی کی جانب سے باوقار دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام۔


ملکاپور: 16/ مارچ (محمد احسان سر) ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت فضاؤں میں سابق صدر مدرس و عبوری پرشاسن ادھیکاری نگر پریشد ملکاپور الحاج سید اصغر عرشی کی جانب سے بروز اتوار ,15 مارچ ایک باوقار دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا. اس روح پرور تقریب میں افسر خان لیڈر مکتاںٔی نگر ( ایدلاباد)، الحاج سابق پرنسپل لیاقت خان سر ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ، کونسلر رںٔیس خان جمعدار ، سابق مدرس کریم اصغر خان ، ہیڈ ماسٹر شیخ صابر، سمیر خان جمعدار ، اسحاق سر مدرس ، اشرف بھائی ، شوکت بھائی ، یوا نیتا ناظم نواز و شہر اور اطراف کے معززین، علماء, آںٔمہ کرام، سماجی، سیاسی و مذہبی شخصیات، عوامی نمائندوں اور دیگر خاص و عام معزز مہمانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. افطار و دعوت طعام کی اس روحانی محفل میں باہمی اخوت، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا. حاضرین نے ماہِ رمضان کی برکتوں کو حاصل کرتے ہوئے بڑے پرلطف و خوشگوار انداز میں اجتماعی طور پر دعوت افطار و طعام نوش فرمایا اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر سگالی اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا. اس موقع پر میزبان الحاج سید اصغر عرشی اور ان کے فرزندان و برادران نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ