عیدالفطر: رحمتِ الٰہی، مسرتِ ایمانی اور اتحادِ امت کا حسین پیغام:ڈاکٹر محمد ادریس احمدقادری کی مبارک باد۔


بیدر، 20 مارچ (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) ممتاز پیرِ طریقت ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے مریدین، معتقدین اور عامۃ المسلمین کو عیدالفطر کی پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر دراصل صبر، شکر اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا انعام ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ماہِ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، پرہیزگاری اور اخوت و ہمدردی کا درس دیتا ہے اور عید کا دن اسی تربیت کا عملی مظہر ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی مسرت حاصل ہو۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے، ملک و ملت میں امن و امان قائم رکھے اور پوری انسانیت کو خوشیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ