آل انڈیا مسلم او بی سی ارگنائزیشن کے صدر مرحوم شبیر انصاری کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔


 جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) :  آل انڈیا مسلم او بی سی ارگنائزیشن کے صدر مرحوم الحاج شبیر انصاری کے انتقال پر ملال نے ریاستی سطح پر تعلیمی حلقوں کو انتہای غمزدہ کردیا اقراء ایجوکیشن سوسائٹی و اہلیان جلگاؤں کے مخیر حضرات کی جانب سے مرحوم شبیر انصاری کو ان کے اقلیتی امور پر تعمیری کاموں کے مد نظر بطور خراج عقیدت ایک تعزیتی نشست کا اہتمام معروف تعلیمی و سماجی مصلح عبدالکریم سالار کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں تعلیمی حلقوں سے منسلک افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں شرکاء نے مرحوم کی گونا گو خصوصیات پر سیر حاصل گفتگو کی باالخصوص انہوں نے مسلم طلباء و طالبات کو ملنے والی سرکاری تعلیمی سہولیات کا ذکر شامل ہے جس کی بدولت اج ہمارے سماج کے مسلم طلباء اعلی تعلیم سے فیضیاب ہو رہےہیں اپنے صدارتی خطبے میں معروف سماجی مصلح الحاج عبدالکریم سالار نے مرحوم کے کارہائے نمایاں کو اپنا موضوع سخن بنایا موصوف نے کہا کہ شبیر انصاری مرحوم نے ریاست بھر میں متعدد تعلیمی بیداری اجلاس منعقد کر مسلم اقلیت کو بیدار کرنے کی ایک کامیاب سعی کی عوام ان کے اس عظیم کام کو کبھی فراموش نہ کر سکے گی واضح رہے کہ مذکورہ تقریب میں الحاج 
  عبدالعزیز سالار , پروفیسر سہیل امیر شیخ، سماج سیوک امجد خان، شاہد ممبر ، ساجد بھائی ، اقراء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، پروفیسر ڈاکٹر چاند خان، پروفیسر یوسف پٹیل، مسعود شیخ، امیر قاضی، پروفیسر عرفان بشیر، فرحان شیخ، رضوان جاگیردار ،جمیل شیخ جنید عالم ، اسرار خان ، شاہید پٹیل، عرفان سالار ، مشتاق بادلی والا، وغیرہ نے شرکت کی پروفیسر سہیل امیر شیخ کی دعاے مغفرت پر اس تعزیتی نشست کا اختتام ہوا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ