محبوب نگر میں شاندار افطار پارٹی، سینئر جرنلسٹ محمد رفیق احمد قادری کی رہائش گاہ پر کل جماعتی مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب ریاستی اقلیتی کارپوریشن چیئرمین عبیداللہ کوتوال کی شرکت۔
محبوب نگر4/مارچ(نمائندہ) محبوب نگر میں رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے افطار پارٹی کی تقریبات بڑی عقیدت کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔ گنگا جمنی تہذیب کی ایک بہترین مثال کا مشاہدہ دیکھنے میں ارہا ہے ۔ الحاج محمد رفیق احمد قادری سینئر جرنلسٹ جنرل سیکرٹری قومی ایکتا کمیٹی کے مکان پر نو منتخبہ کل جماعتی مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب و دعوت افطار وطعام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی کارپوریشن چیرمین عبید اللہ کوتوال نے کی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس جابر بن سعید الجابری کوآرڈینیٹر مجلس خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ الحاج سید شفیع الدین قادری خلیفہ حضرت پیر سید ہاشم الدین الگیلانی سید شمیم سجادہ نشین درگاہ حضرت سید عبدالرحمن شاہ چشتی رح عبدالرحمن مزمل بی آر ایس مہمانان اعزازی محمد عبدالرافع ذکی سینئر جرنلسٹ اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف ناصر بن احمد باہیال بابر عبدالصمد خان سید نورالحسین شیخ سراج الدین خالد نوید جماعت اسلامی میر شعیب علی شیخ محمد فاروق حسین صدر موڈا شیخ عبداللہ محمد محسن خان عبدالرحیم بانی نواب میر محبوب علی خان بہادر فاؤنڈیشن محمد عمران حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر تہنیتی تقریب میں کل سیاسی پارٹیوں کے کارپوریٹرس محمد شبیر غلام احمد ظہیر محمد فیاض الماس محمد اویس محمد طاہر محمد مجیب محمد عمیر کوتوال کانگریس سعادت اللہ حسینی مشتاق رشید محمد عمران شریف مجلس ۔ محمد جہانگیر کلیم اللہ حسینی محمد صدیق بی آر ایس ۔سلمان شریف آزاد (انڈپنڈنٹ ) فخرالدین قریشی محمد محبوب کارپوریٹرس نے شرکت کی جنکی گلپوشی وشال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب کی نظامت الحاج محمد ابراہیم نقشبندی قادری نے کی اور بہترین نعت شریف پیش کی۔تقریب میں دیگر مہمانوں میں وحید شاہ قادری حبیب محمد عثمان قادری محمد کلیم ڈائمنڈ ٹی ریاض شریف محمد حاجی معتمد مسجد ابراہیم سینئرصحافی ملا شہاب الدین علیم صدیقی محمد صابر کے علاوہ شہر کے تمام پارٹی قائدین عمائدین ومعززین کی کثیر تعداد شرکت کی۔ اس موقع پر عبیداللہ کوتوال چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن نے کہا کہ ان تقاریب کے ذریعہ آپسی میل جول محبت وخلوص واتحاد کا اظہار ہوتا ہے تقریب کے انعقاد پر رفیق احمد قادری کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی انہوں نے رمضان کے تہوار کو انسانیت، نظم و ضبط اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس نے کہا کہ ہمیشہ رفیق احمد قادری قومی یکجہتی وملت کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ بابر شیخ نے امت مسلمہ کو متحد ہو کر ملت کے مسائل کو حل کرنے کے طرف توجہ مبذول کرائی۔ عبدالرافع ذکی نے رفیق احمد قادری کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد دی ۔ سید نورالحسین نے قوم میں اتحاد پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رفیق احمد قادری کو مبارکباد دی۔ آخر میں میزبان رفیق احمد قادری نے تمام کارپوریٹرس ومہمانوں عمائدین و اکابرین شہر کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
افطار کے بعد،نماز مغرب ملک اور ریاست کی خوشحالی اور تمام لوگوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔۔۔
Comments
Post a Comment