ماہ رمضان ہے ۔۔ ازقلم : مراد ساحل ، دوحہ ،قطر۔


ماہ رمضان ہے ۔
ازقلم :  مراد ساحل ، دوحہ ،قطر۔

نور کا سلسلہ ماہِ رمضان ہے
خلد کا راستہ ماہِ رمضان ہے 

تو شفا ہی شفا ماہِ رمضان ہے 
سب دکھوں کی دوا ماہِ رمضان ہے 

عرش سے رات دن آ رہی ہے ہمیں 
 مغفرت کی صدا ماہِ رمضان ہے

ہو گئے بند دوزخ کے در سب کے سب 
بابِ جنت کھلا ماہِ رمضان ہے 

میری ہستی پہ ہو اک کرم کی نظر 
تو نہ اب آزما ماہِ رمضان ہے 

سر ہے سجدے میں ساحلؔ کا تیرے حضور 
سن لے تو التجا ماہِ رمضان ہے ۔

 ۔۔ مراد ساحل ، دوحہ ،قطر ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔