ملکاپور میں کم سن محمد آرش نے رکھے دو روزے۔
ملکاپور: 15 /مارچ (محمد احسان سر) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں بڑے افراد عبادات میں مشغول ہیں وہیں کم سن بچوں میں بھی دینی شعور اور عبادات کا شوق دیکھنے کو مل رہا ہے. اسی سلسلے میں ملکاپور شہر کے معروف سماجی خدمتگار محمد سلیم ( ایم ایس ) کے فرزند محمد آرش (عمر تقریباً ساڑھے پانچ سال) نے مسلسل دو روزے رکھ کر اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا. کم عمری کے باوجود محمد آرش کے اس جذبۂ عبادت کو گھر والوں اور عزیز و اقارب نے قابلِ ستائش قرار دیا. اس موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں نے محمد آرش کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے تحائف پیش کیے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا.
Comments
Post a Comment