ویسٹرن ہاسپیٹل کے زیر اہتمام "پیس فاؤنڈیشن" کا قیام۔ افتتاح بدست محمد اظہرالدین وزیر اقلیتی بہبود۔
حیدرآباد (کے این واصف)۔ ویسٹرن ہاسپیٹل کا پیس فاؤنڈیشن
سماجی خدمت اور انسانی جذبہ کے تحت معاشی طور پر کمزور افراد کے لیے مفت یا برائے نام فیس پر طبی خدمات پیش کرے گا۔ جس کا افتتاح ہفتہ 14 مارچ کو بدست جناب محمد اظہرالدین ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ عمل میں آئے گا۔ ملٹی اسپیشالٹی کرشنا ویسٹرن ویسٹرن ہاسپیٹل، ریڈہلز روڈ لکڑی کا پل میں منعقد اس افتتاحی تقریب میں سابق وزیر جناب محمد محمود علی، مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر، ایم ایل اے حلقہ نامپلی جناب محمد ماجد حسین، نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان اور کاپوریٹر ریڈہلز جناب عارف رضوان بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کرین گی۔
Comments
Post a Comment