اور جب سمندر جل اُٹھیں گے! - از قلم : عارف محمد خان جلگاؤں۔


اور جب سمندر جل اُٹھیں گے! -  
از قلم : عارف محمد خان جلگاؤں۔ 

انسان جب سمندر کے کنارے کھڑا ہو کر لہروں کو دیکھتا ہے تو اسے سکون محسوس ہوتا ہے، مگر کیا کبھی یہ خیال آیا کہ یہی پُرسکون سمندر ایک دن “جل اُٹھیں گے”؟ یہ تصور حیران کن ضرور ہے، لیکن قرآنِ مجید نے صدیوں پہلے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا، اور آج کی سائنس اس کے کچھ پہلوؤں کو سمجھنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
قرآنِ مجید میں قیامت کے حالات بیان کرتے ہوئے سمندروں کے متعلق ارشاد ہوتا ہے۔
1. سورۃ التکویر (81:6)
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
ترجمہ:
“اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے”
2. سورۃ الانفطار (82:3)
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
ترجمہ:
“اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے”
3. سورۃ الطور (52:6)
وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ
ترجمہ:
“اور بھڑکے ہوئے سمندر کی قسم”
یہ آیات ایک ایسی غیر معمولی کیفیت کی طرف اشارہ کرتی ہیں جہاں پانی اپنی عام حالت میں نہیں رہے گا، بلکہ شدید حرارت، انتشار یا کسی بڑی تبدیلی سے گزرے گا۔
سائنس کی روشنی میں سمندر کا “جلنا" 
جدید سائنسی تحقیقات نے سمندروں کے اندر ایسے راز دریافت کیے ہیں جو واقعی حیران کن ہیں۔
زیرِ سمندر آتش فشاں : 
سمندر کی گہرائی میں ہزاروں آتش فشاں موجود ہیں۔ جب یہ پھٹتے ہیں تولاوا اُبلتا ہوا باہر آتا ہے۔
پانی کا درجہ حرارت اچانک بڑھ جاتا ہے۔بعض اوقات پانی میں آگ جیسی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔
ہائیڈرو تھرمل وینٹس : 
یہ سمندر کے اندر ایسے “گرم چشمے” ہوتے ہیں جہاں سے400 ڈگری سلیسی اس تک گرم پانی نکلتا ہے۔دھواں اور معدنیات خارج ہوتے ہیں۔یہ منظر ایسا ہوتا ہے جیسے سمندر کے اندر آگ جل رہی ہو۔
سمندری زلزلے اور سونامی : 
زمین کی پلیٹوں کی حرکت سے:
سمندر کی تہہ پھٹتی ہےزبردست زلزلے آتے ہیں۔سونامی جیسی تباہ کن لہریں پیدا ہوتی ہیں۔
یہ کیفیت قرآن کے بیان “سمندر پھاڑ دیے جائیں گے” کی جھلک پیش کرتی ہے۔
پانی کا برقی تجزیہ : 
 (Electrolysis of Water)
سائنس کا ایک نہایت دلچسپ عمل پانی کا برقی تجزیہ ہے، جو ہمیں پانی کی اندرونی حقیقت سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ عمل کیا ہے؟ : 
جب پانی میں بجلی گزاری جاتی ہے تو وہ دو گیسوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔
ہائیڈروجن (Hydrogen)
آکسیجن (Oxygen)
حیران کن حقیقت : 
ہائیڈروجن ایک نہایت آتش گیر گیس ہے۔آکسیجن آگ کو مزید بھڑکاتی ہے۔یعنی پانی، جو بظاہر آگ بجھاتا ہے، اپنے اندر ایسے عناصر رکھتا ہے جو آگ کو بھڑکا سکتے ہیں!
سمندر اور توانائی کا راز :
اگر ہم غور کریں توسمندر بے پناہ پانی کا ذخیرہ ہیں۔پانی کے اندر ہائیڈروجن اور آکسیجن موجود ہیں
خاص حالات میں یہ توانائی خارج ہو سکتی ہے۔
سائنسدان آج بھی اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ پانی کو توانائی کے بڑے ذریعہ کے طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ